لکشیا کو کینیڈا کے نویں نمبر کے کھلاڑی وکٹر لائی نے صرف۳۸؍ منٹ میں ۱۴-۲۱؍،۷-۲۱؍سے شکست دےدی۔
EPAPER
Updated: September 03, 2026, 12:48 PM IST | Agency | Shenzhen
لکشیا کو کینیڈا کے نویں نمبر کے کھلاڑی وکٹر لائی نے صرف۳۸؍ منٹ میں ۱۴-۲۱؍،۷-۲۱؍سے شکست دےدی۔
ہندوستان کے لکشیاسین چائنا ماسٹرز۲۰۲۶ء بیڈمنٹن ٹورنامنٹ کے پہلے ہی راؤنڈ میں شکست کھا کر باہر ہو گئے جبکہ کدامبی سری کانت نے پری کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی۔عالمی درجہ بندی میں ۱۳؍ویں نمبر پر موجود لکشیا کو کینیڈا کے نویں نمبر کے کھلاڑی وکٹر لائی نے صرف۳۸؍ منٹ میں ۱۴-۲۱؍،۷-۲۱؍سے شکست دی۔ لکشیا نے اچھی شروعات کرتے ہوئے۰-۴؍کی برتری حاصل کی لیکن وکٹر لائی نے جلد ہی مقابلے کا رخ بدل دیا۔
یہ بھی پڑھئے: آریانا گرانڈے کا عوامی زندگی سے عارضی کنارہ کشی کا فیصلہ
دوسری جانب سابق عالمی نمبر ایک کدامبی سری کانت نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے چینی تائپے کے چی یو جین کو۳۵؍ منٹ میں ۱۶-۲۱؍، ۱۵-۲۱؍سے شکست دے کر اگلے مرحلے میں جگہ بنائی۔ اب ان کا مقابلہ وکٹر لائی سے ہوگا۔مردوں کے ڈبلز میں ساتوک سائی راج رینکی ریڈی اور چراغ شیٹی کی پانچویں عالمی نمبر کی ہندوستانی جوڑی نے ملائیشیا کے عارف اور کانگ کھائی ژنگ کو۱۱-۲۱؍،۱۶-۲۱؍سے شکست دے کر کامیاب آغاز کیا۔ خواتین کے سنگلز میں تنوی شرما نے ڈنمارک کی امالی شولز کو ۱۶-۲۱؍، ۱۷-۲۱؍ سے شکست دی جبکہ مکسڈ ڈبلز میں دھرو کپیلا اور تنیشا کرسٹو کی جوڑی بھی اگلے مرحلے میں پہنچ گئی۔ تاہم دیویکا سہگ اور روہن کپور-رتویکا شیوانی گڈے کی جوڑی کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔