Inquilab Logo Happiest Places to Work

سلمان اور شاہ رخ خان کے بیچ عامر خان سر اُٹھا کر کھڑے ہیں: رجنی کانت

Updated: August 12, 2025, 4:16 PM IST | Mumbai

حالیہ دنوں تمل ناڈو میں منعقد ہونے والےقلی کے فین ایونٹ میں، رجنی کانت نے اپنے تمام ساتھی فنکاروں، بشمول عامر خان کی تعریف کی۔ رجنی کانت نے عامر خان کا موازنہ شاہ رخ اور سلمان خان سے کیا اور انہیں ’’ لیجنڈ‘‘ قرار دیا۔

Rajinikanth and Aamir Khan in the film "Coolie". Photo: INN.
رجنی کانت اور عامر خان فلم’’ قلی‘‘ میں۔ تصویر:آئی این این۔

رجنی کانت۳۰؍ سال بعد عامر خان کے ساتھ دوبارہ کام کرنے کیلئے تیار ہیں۔ اس سے پہلے دونوں نے۱۹۹۵ء میں فلم آتنک ہی آتنک میں کام کیا تھا، جو فلم دی گاڈ فادر کی کاپی تھی۔ یہ ملاقات ایک انتہائی متوقع ماس ایکشن انٹرٹینرقلی میں ہو رہی ہے، جس میں ناگ ارجنا، اُپندر، سوبن شاہیر، ستیہ راج اور شروتی ہاسن بھی شامل ہیں۔ حالیہ دنوں تمل ناڈو میں منعقد ہونے والےقلی کے فین ایونٹ میں، رجنی کانت نے اپنے تمام ساتھی فنکاروں، بشمول عامر خان کی تعریف کی۔ 
رجنی کانت نے ’’لیجنڈری‘‘ عامر خان کا موازنہ شاہ رخ اور سلمان خان سے کیا
اپنی تقریر کے دوران رجنی کانت نے انکشاف کیا کہ جب ڈائریکٹر لوکیش کناگاراج نے انہیں بتایا کہ عامر خان اس فلم کا حصہ بننے پر رضامند ہو گئے ہیں تو وہ حیران رہ گئے، کیونکہ عامر عام طور پر کسی بھی موضوع کو منظور کرنے میں دو سال لگا دیتے ہیں۔ رجنی نے عامر خان کو ایک ’’لیجنڈ‘‘ قرار دیا اور کہا کہ وہ سلمان خان اور شاہ رخ خان جیسے اسٹارز کے درمیان ’’سر اُٹھا کر کھڑے ہیں۔ ‘‘عامر خان کی تعریف کرتے ہوئے انہوں نے کہا:’’جیسے یہاں تمل ناڈو میں کمل ہاسن ہیں، ویسے ہی شمال میں عامر خان ہیں۔ ‘‘مزید کہا:’’ایک طرف سلمان خان ہیں، دوسری طرف شاہ رخ خان، اور ان کے درمیان عامر خان سر اُٹھا کر کھڑے ہیں۔ آپ کتنے بڑے لیجنڈ ہیں، سلام سر۔ ‘‘

عامر خان نے کہانی سنے بغیر قلی سائن کر لی
اسی ایونٹ میں جب عامر خان نے مداحوں سے خطاب کیا تو انکشاف کیا کہ انہوں نے یہ فلم صرف رجنی کانت کی وجہ سے سائن کی اور ڈائریکٹر لوکیش کناگاراج سے کہانی تک نہیں سنی۔ عامر نے کہا:’’لوکیش مجھ سے ملنے آئے۔ مجھے معلوم نہیں تھا وہ کیوں آ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا: `یہ قلی کیلئے ہے۔ میں چاہتا ہوں آپ فلم میں ایک کردار کریں۔ جیسے ہی مجھے پتا چلا کہ یہ قلی ہے اور رجنی سر کی فلم ہے، تو شاید کئی برسوں بعد، پہلی بار میں نے کسی فلم کیلئے بغیر اسکرپٹ سنے، بغیر کچھ سنے ہاں کر دی۔ ‘‘
’’قلی ‘‘کا باکس آفس پر’’ وار۲‘‘ سے ٹکراؤ
’’قلی‘‘ کا مقابلہ باکس آفس پر رتیک روشن اور جونیئر این ٹی آر کی فلم’’ وار۲‘‘ سے ہوگاجو وائی آر ایف اسپائی یونیورس کی چھٹی فلم ہے اور۲۰۱۹ء کی بلاک بسٹر ’’وار‘‘ کا سیکوئل ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK