ہیورن کی رپورٹ میں انکشاف۔ ان خاندانوں میں۱۰۰؍ نئے نام شامل کئے گئے ہیں جن کی مالیت ۱۳۴؍ لاکھ کروڑ روپے ہے، ٹاپ۱۰؍ میں جگہ بنانے کے لیے۲ء۲؍ لاکھ کروڑ روپے کی ضرورت ہے۔
EPAPER
Updated: August 12, 2025, 7:12 PM IST | Mumbai
ہیورن کی رپورٹ میں انکشاف۔ ان خاندانوں میں۱۰۰؍ نئے نام شامل کئے گئے ہیں جن کی مالیت ۱۳۴؍ لاکھ کروڑ روپے ہے، ٹاپ۱۰؍ میں جگہ بنانے کے لیے۲ء۲؍ لاکھ کروڑ روپے کی ضرورت ہے۔
امبانی خاندان مسلسل دوسرے سال کی بارکلیز پرائیویٹ کلائنٹس ہیورن انڈیا سب سے قیمتی فیملی بزنس لسٹ میں نمبر وَن پر رہا۔ ان کی کمپنی ریلائنس انڈسٹریز کی قیمت۲ء۲۸؍ لاکھ کروڑ روپے ہے جو کہ ہندوستان کی جی ڈی پی کا تقریباً ۱۲؍ واں حصہ ہے۔
اس بار فہرست میں۱۰۰؍ نئے خاندان شامل کیے گئے، جس سے۳۰۰؍ خاندانوں کی کل مالیت۱۳۴؍ لاکھ کروڑ (تقریباً۶ء۱؍ ٹریلین ڈالر) ہو گئی۔ یہ ترکی اور فن لینڈ کی مشترکہ جی ڈی پی سے زیادہ ہے۔ سرفہرست۱۰؍خاندانوں کی کل مالیت۴ء۴۰؍ لاکھ کروڑ روپے ہے، جو گزشتہ سال کے مقابلے میں ۶ء۴؍ لاکھ کروڑ زیادہ ہے۔
امبانی کے بعد، کمار منگلم برلا خاندان دوسرے نمبر پر ہے، جس کی مالیت۵ء۶؍ لاکھ کروڑ روپے ہے۔ جندل خاندان تیسرے نمبر پر ہے جس کی مالیت ۷ء۵؍ لاکھ کروڑ روپے تک پہنچ گئی ہے۔ یہ تینوں خاندان مل کر جی ڈی پی کے لحاظ سے فلپائن کے برابر ہیں۔ اس فہرست میں دوسری نسل کے کاروباری خاندانوں کی سب سے زیادہ تعداد(۲۲۷) ہے۔ تیسری نسل کے۵۰؍ خاندان اور چوتھی نسل کے۱۸؍ خاندان شامل ہیں۔ سب سے پرانا کاروبار واڈیا خاندان کا ہے جس کی مالیت۵۸ء۱؍ لاکھ کروڑ روپے ہے۔
یہ بھی پڑھیئے:اب تھری جی، فور جی، فائیو جی تیزہوگا
اس بار۱۰۰؍ نئے خاندان بارکلیز پرائیویٹ کلائنٹس ہیورن انڈیا کی سب سے قیمتی فیملی بزنس لسٹ ۲۰۲۵ءمیں شامل ہوئے ہیں، جس سے کل خاندان ۳۰۰؍ ہو گئے ہیں۔ پچھلے سال ان خاندانوں نے روزانہ اوسطاً۷۱۰۰؍ کروڑ روپے کمائے ہیں اور ان کی کل مالیت۶ء۱؍ ٹریلین ڈالر (تقریباً۱۳۴؍ لاکھ کروڑ روپے) تک پہنچ گئی، جو ترکی اور فن لینڈ کی مشترکہ جی ڈی پی سے زیادہ ہے۔ خیال رہے کہ ٹاپ۱۰؍ میں داخل ہونے کے لیے، اب کم از کم۲ء۲؍ لاکھ کروڑ کی قیمت درکار ہے، جو کہ گزشتہ سال کے مقابلے میں۱۸۷۰۰؍ کروڑ زیادہ ہے، جب کہ مکمل فہرست میں شامل کرنے کے لیے کم از کم۱۱۰۰؍ کروڑ روپے کی ضرورت ہے۔ ٹاپ۵۰؍ کی انٹری ویلیو۵۴۷۰۰؍ کروڑ روپے اور ٹاپ۲۰۰؍ کی لاگت۴۶۰۰؍ کروڑ روپے ہو گئی ہے۔