ایک کانٹینٹ کریئیٹر، جو حال ہی میں نتیش تیواری کی فلم ’’رامائن‘‘ کے سیٹس پر گئے تھے، نے فلم کی پروموشنل حکمتِ عملی کے بارے میں ایک سنسنی خیز دعویٰ کیا ہے۔
EPAPER
Updated: July 02, 2026, 7:00 PM IST | Mumbai
ایک کانٹینٹ کریئیٹر، جو حال ہی میں نتیش تیواری کی فلم ’’رامائن‘‘ کے سیٹس پر گئے تھے، نے فلم کی پروموشنل حکمتِ عملی کے بارے میں ایک سنسنی خیز دعویٰ کیا ہے۔
ایک کانٹینٹ کریئیٹر، جو حال ہی میں نتیش تیواری کی فلم ’’رامائن‘‘ کے سیٹس پر گئے تھے، نے فلم کی پروموشنل حکمتِ عملی کے بارے میں ایک سنسنی خیز دعویٰ کیا ہے۔ دھروو پریکشیت، جو فلموں اور انٹرٹینمنٹ انڈسٹری پر کانٹینٹ بناتے ہیں، نے کہا کہ انہوں نے اپنے دورے کے دوران پروڈکشن ٹیم کے اراکین سے بات چیت کی اور یہ جانا کہ فلمسازوں نے جان بوجھ کر رنبیر کپور کی پہلی جھلک کو لارڈ رام کے طور پر ایک کم معیار (ٹنڈ ڈاؤن) ورژن میں ریلیز کیا۔دھروو کے مطابق’’ یہ مبینہ طور پر’’کمزور کیا گیا‘‘ (nerfed) فوٹیج جان بوجھ کر آن لائن گفتگو اور بحث چھیڑنے کے لیے منتخب کیا گیا تھا تاکہ فلم کو سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر وسیع پیمانے پر چرچا اور مفت مارکیٹنگ حاصل ہو سکے۔
کیا ’’رامائن‘‘ کے فلمسازوں نے جان بوجھ کر خراب ٹیزر جاری کیا؟
اس ہفتے کے آغاز میں’’رامائن‘‘ کے میکرز نے فلم کے سیٹس پر ایک خصوصی کریئیٹرز ڈے کا انعقاد کیا، جس میں متعدد ڈجیٹل کریئیٹرز کو بیک اسٹیج تجربے کے لیے مدعو کیا گیا۔ اس دورے کے دوران شرکاء نے ڈائریکٹر نتیش تیواری، پروڈیوسر نمیت ملہوترا اور اداکار یش اور رنبیر کپور سے ملاقات کی۔ ان میں کانٹینٹ کریئیٹر دھروو پریکشیت بھی شامل تھے، جنہوں نے بعد میں انسٹاگرام پر اس ایونٹ کی تصاویر شیئر کیں اور پھر اپنے تجربے کی تفصیل بتاتے ہوئے ویڈیوز بھی اپلوڈ کئے۔
یہ بھی پڑھئے:شاہ رخ خان نے خواب کو حقیقت میں بدل دیا ، اولمپکس کیلئے نیا کرکٹ گراؤنڈ
اپنے ایک ویڈیو کے کمنٹس سیکشن میں ایک صارف نے پوچھا کہ کیا فلم کے وی ایف ایکس ابھی بھی مکمل نہیں ہوئے۔ اس سوال کے جواب میں دھروو نے لکھا’’ہاں، یہ ابھی نامکمل تھا لیکن ان کا وژن جو ہے، میں واقعی اسے الفاظ میں بیان نہیں کر سکتا۔ وہاں جو سینز میں نے دیکھے وہ ’’اوتار‘‘ کے لیول کے تھے۔ میں مبالغہ آرائی نہیں کر رہا، وہ واقعی کچھ شاندار بنا رہے ہیں۔ کرداروں کے ڈیزائن اور رامائن کی دنیا انتہائی دلکش ہے۔‘‘
انہوں نے مزید ایک حیران کن دعویٰ کیا’’میری ان کی وی ایف ایکس ٹیم کے ایک آرٹسٹ سے بات بھی ہوئی۔ اس نے بتایا کہ میکرز نے جان بوجھ کر رام کی جھلک کا ایک کمزور ورژن اپلوڈ کیا۔ ان کے پاس ان سینز کے بہتر ورژن موجود تھے، پھر بھی انہوں نے جان بوجھ کر نامکمل ورژن جاری کیا۔ کیوں؟ کیونکہ انٹرنیٹ پر ہونے والی بحث اور تنقید مفت مارکیٹنگ میں تبدیل ہو جاتی ہے۔‘‘ تاہم جمعرات تک دھروو نے اپنا پرانا جواب ہٹا کر ایک نیا کمنٹ لگا دیا۔ وی ایف ایکس کے بارے میں اپنی وضاحت میں انہوں نے لکھا’’وی ایف ایکس پر کام چل رہا ہے اور کافی اچھا کام بھی ہو گیا ہے۔ ہمیں کچھ نامکمل فوٹیجز بھی دکھائی گئی تھیں اور میرا خیال ہے کہ وہ پہلے ہی مہینوں پہلے مکمل ہو چکی ہیں اور بھائی، کرداروں کے ڈیزائن! وہ بہت خوبصورت ہیں! واقعی شاندار ہیں۔ یہ ایک بہت خوبصورت فینٹسی ورلڈ جیسا ہے، لیکن ہندوستانی پس منظر میں۔ یہ ایک زبردست سنیما تجربہ ہوگا۔‘‘‘ اس وضاحت کے باوجود، ان کے پہلے کمنٹ کے اسکرین شاٹس سوشل میڈیا پر وائرل ہو چکے تھے، جس سے فلم کی پروموشنل حکمت عملی پر بحث اور قیاس آرائیاں مزید بڑھ گئیں۔
یہ بھی پڑھئے:عمران ہاشمی یا سنی دیول نہیں، اس بار باکس آفس پر شبانہ اعظمی کی حکمرانی ہوگی
نتیش تیواری کی ہدایت کاری میں بننے والی ’’رامائن‘‘ میں ایک شاندار کاسٹ شامل ہے جس میں رنبیر کپور، یش، سائی پلّوی، روی دوبے اور سنی دیول اہم کرداروں میں شامل ہیں۔ اس کا پہلا حصہ دیوالی ۲۰۲۶ء سے پہلے سنیما گھروں میں ریلیز ہونے کی توقع ہے جبکہ دوسرا حصہ دیوالی ۲۰۲۷ ءکے تہوار کے سیزن میں ریلیز کیا جائے گا۔