Inquilab Logo

سنجے دت نے ہمیشہ اچھا کام کرنے کی ترغیب دی:رنبیر کپور

Updated: July 18, 2022, 1:50 PM IST | Agency | Mumbai

ہندی فلموں کے راک اسٹار کے نام سے مشہور رنبیر کپور کا کہنا ہے کہ سنجے دت نے انہیں اچھا کام کرنے کیلئے ہمیشہ ترغیب دی ہے۔

Ranbir Kapoor and Sanjay Dutt in Shamsheera.Picture:INN
رنبیر کپور(بائیں)اور سنجے دت فلم شمشیرا میں۔۔ تصویر: آئی این این

ہندی فلموں کے راک اسٹار کے نام سے مشہور رنبیر کپور کا کہنا ہے کہ سنجے دت نے انہیں اچھا کام کرنے کیلئے ہمیشہ ترغیب دی ہے۔ یاد رہے کہ رنبیر کپور نے سنجے دت کی بایوپک’سنجو‘ میں کام کیا ہے۔اس فلم میں انہوںنے سنجے دت کا کردار ادا کیا تھا۔رنبیر کپور اب پہلی بار فلم’شمشیرا‘ میں سنجے دت کے ساتھ کام کرتے ہوئے نظر آئیں گے۔رنبیر کپور نے سنجے دت کے ساتھ گزارے اپنے وقت کے تعلق سے بتایا کہ ’’جب میں ’برفی‘ اور ’راک اسٹار ‘میں کام کر رہا تھاتب میں ان کے جم میں کسرت کرتا تھا۔وہ مجھ سے کہتے تھے کہ  تو ۲؍ سال سے یہاں کسرت کر رہا ہے پر تیری باڈی کہاں ہے؟۔وہ مجھ سے مذاقاً یہ بھی سوال کرتے تھے کہ تو ابھی ’برفی‘ کر رہا ہےپھر تیری اگلی فلم کون سی ہوگی؟پیڑا  یا لڈّو۔‘‘رنبیر کپور نے مزید کہا کہ ’’سنجے دت نے ہمیشہ میری پیٹھ تھپتھپائی ہے۔جو کچھ بھی میں نے کیا  اس سے وہ بہت خوش تھے اور فخر کرتے ہیں۔انہوںنے مجھے ہمیشہ الگ طرح کی فلمیں کرنے کی ترغیب دی۔ میں سنجو سر کے ساتھ بہت خوش ہوں جو میری  حوصلہ افزائی کرتے ہیں اور آگے بڑھنے کی ترغیب دیتے ہیں۔‘‘ واضح رہے کہ کرن ملہوترہ کے ڈائریکشن میں بننے والی فلم’شمشیرا‘ میں رنبیر کپور،وانی کپور اور سنجے دت اہم کرداد اداکر رہے ہیں۔اس فلم میں ان کے علاوہ آشوتوش رانا،سوربھ شکلا، رونت رائے اور تریدھا چودھری کا بھی اہم رول ہے۔آدتیہ چوپڑا اس فلم کو پروڈیوس کر رہے ہیں جو ۲۲؍جولائی ۲۰۲۲ء کو ہندی،تمل اور تیلگو میں ریلیز کی جائےگی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK