• Sat, 12 September, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

بھنڈارہ خوفناک حادثہ: ٹرک اور پک اپ وین کے تصادم میں ۸؍افراد کی موت

Updated: September 12, 2026, 1:49 PM IST | Ali Imran | Bhandara

ناگپور رائے پور قومی شاہراہ پر پیش آنیوالے حادثے کے مہلوکین میں۳؍ بچے شامل، متعدد زخمی۔

The pickup van destroyed in this horrific accident can be seen. Photo: INN
اس بھیانک حادثے میں تباہ ہونے والی پک اپ وین دیکھی جاسکتی ہے۔ تصویر: آئی این این

ضلع میں جمعہ کی صبح ایک خوفناک حادثہ تین چھوٹے بچوں سمیت ۸؍افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ تقریباً ۹؍افراد زخمی ہوئے جنہیں علاج کے لئے اسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔ یہ حادثہ ناگپور-رائے پور قومی شاہراہ پر پمپلگاؤں روڈ پر پیش آیا جب ٹرک اور ایک پک اپ وین آمنے سامنے ٹکرا گئی۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق حادثہ جمعہ کو صبح سویرے پیش آیا۔ پمپلگاؤں روڈ پر بھاؤ ڈھابہ کے قریب ایک ٹرک اور پک اپ کار آمنے سامنے ٹکرا ئے۔

یہ بھی پڑھئے: ’’یہ حتمی لڑائی ہے، مراٹھا سماج متحد ہو‘‘

اس دلدوز حادثے میں ۸؍افراد موقع پر ہی ہلاک ہوگئے، ابتدائی معلومات کے مطابق مرنے والوں میں بچے بھی شامل ہیں۔اس لرزہ خیز حادثے کی اطلاع پولیس کو دی گئی،جس کے بعد پولیس کی ٹیم جائے وقوع پر پہنچ گئی۔ مقامی لوگوں اور پولیس کی مدد سے زخمیوں کو فوری طور پر گاڑی سے نکال کر علاج کے لئے ساکولی سب ڈسٹرکٹ اسپتال لے جایا گیا۔  پولیس کے مطابق مرنے والوں میں سے ۶؍ افراد کی پہچان ہوئی ہے جن میں تنمے پٹیل، میانک پٹیل، رامیّا پٹیل، گنیشا پٹیل، للیتا پٹیل، باری پٹیل شامل ہیں۔ ٹرک میں پوری طرح سے پھنسی ہوئی کار کو نکالنے کے لیے ۲؍ جے سی بی مشین کی مدد لینی پڑی۔ پولیس نے حادثاتی معاملہ کا اندراج کرکے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK