Inquilab Logo

رنبیرکپور، رشی کپور کی آخری فلم ’شرما جی نمکین ‘ مکمل کرنا چاہتے تھے

Updated: March 19, 2022, 12:28 PM IST | Agency | Mumbai

بالی ووڈ کے راک اسٹار رنبیر کپور اپنے والد رشی کپور کی آخری فلم’ شرما جی نمکین‘ کو مکمل کرنا چاہتے تھے لیکن بات بن نہیں سکی۔اس فلم میں اداکارپریش راول نے مرکزی کردار ادا کیا ہے۔

Ranbir Kapoor .Picture:INN
رشی کپور کے بیٹے رنبیر کپور ۔ تصویر: آئی این این

 بالی ووڈ کے راک اسٹار رنبیر کپور اپنے والد رشی کپور کی آخری فلم’ شرما جی نمکین‘ کو مکمل کرنا چاہتے تھے لیکن بات  بن نہیں سکی۔اس فلم میں اداکارپریش راول  نے مرکزی کردار ادا کیا ہے۔ رشی کپور فلم شرما جی نمکین کی آدھی شوٹنگ کے بعد دنیا سے رخصت ہو گئے تھے۔ اس کے بعد اب ان کے  نامکمل کردارکو  پریش راول نے ادا کیا ہے۔ ان سے پہلے یہ کردار رنبیر کپور ادا کرنے والے تھے۔ فلم شرما جی نمکین  کے پروموشن  کے لئے  رشی کپور کے بیٹے اداکار رنبیر کپور  آگے آئے ہیں۔ انہوں نے فلم شرما جی نمکین کا پروموشن شروع کر دیا ہے۔ ایمیزون پرائم ویڈیو نے اپنے آفیشل ٹویٹر اکاؤنٹ پر رنبیر کپور کا ایک ویڈیو شیئر کیا ہے۔ اس ویڈیو میں وہ والد رشی کپور اور فلم شرما جی نمکین کے بارے میں بات کرتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔ ویڈیو میں رنبیر کپور نے بتایا ہے کہ رشی کپور اپنی خرابی صحت کے باوجود فلم شرما جی نمکین کو ہر قیمت پر مکمل کرنا چاہتے تھے لیکن نہیں کر سکے۔   رنبیر کپور نے کہا ’’رشی کپور کے انتقال کے بعد فلم  کے پروڈیوسرس نے وی ایف ایکس کی کوشش کی اور بغیر کسی لک کے انہیں پروستھیتک  کے ذریعے فلم کو مکمل کرنے کی کوشش کی، لیکن ایسا نہیں ہوسکا۔ یہ تجربہ کار اداکار پریش راول تھے جنہوں نے رشی کپور کی آخری پرفارمنس کو پایہ تکمیل تک پہنچایا اور وہ اس کے لئے ہمیشہ ان کے شکر گزار رہیں گے۔  واضح رہے کہ شرما جی نمکین کو ہتیش بھاٹیہ نے ڈائریکٹ کیا ہے جبکہ فلم کو میک گفن پکچرس کے ساتھ مل کر ایکسل انٹرٹینمنٹ نے پروڈیوس کیا ہے۔ آنجہانی رشی کپور کے علاوہ فلم میں پریش راول، جوہی چاؤلہ اور ستیش کوشک بھی مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں۔ فلم `شرماجی نمکین  میں رشی کپور ایک۶۰؍ سالہ شخص کا کردار ادا کرتے نظر آئیں گے جو ایک عورت کی محبت میں گرفتار ہوجاتا ہے۔ فلم کا پریمیر ۳۱؍مارچ کو او ٹی ٹی پلیٹ  فارم ایمیزون پرائم ویڈیو پر کیا جائے گا۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK