Inquilab Logo

کرینہ کپور کے شو میں رنبیر کپور مہمان،خوب ہنسی مذاق کیا

Updated: March 12, 2023, 9:56 AM IST | Mumbai

داکارہ کرینہ کپور خان اپنا ٹاک شو ’وہاٹ ویمن وانٹ‘ کے نئے سیزن کے ساتھ واپسی کررہی ہیں۔ اس مرتبہ بھی ٹاک شو میں کئی مشہور چہرے نظر آنے والے ہیں اور ان میں سب سے خاص ہونے والے ان کے کزن رنبیر کپور۔

Kareena Kapoor
کرینہ کپور

داکارہ کرینہ کپور خان اپنا ٹاک شو ’وہاٹ ویمن وانٹ‘ کے نئے سیزن کے ساتھ واپسی کررہی ہیں۔ اس مرتبہ بھی ٹاک شو میں کئی مشہور چہرے نظر آنے والے ہیں اور ان میں سب سے خاص ہونے والے ان کے کزن رنبیر کپور۔ حال ہی میں شو کا ٹیزر ریلیز کیا گیا ہے جس میں شو میں حصہ لینے والے سبھی اسٹارس کی کچھ جھلکیاں نظر آرہی ہیں۔اس مرتبہ شو میں رنبیر کپور کے علاوہ کامیڈین کپل شرما، اداکارہ شیفالی شاہ اور ڈیجیٹل کریٹر نہاریکا این ایم کے ساتھ کئی دیگر لوگ حصہ لینے والے ہیں۔ اسی دوران رنبیر اور کرینہ بات چیت کرتے دکھائی دے رہے ہیں کہ اصل میں ان کی امیج خراب ہونے کی وجہ کرن جوہر ہیں۔ ان کی باتوں سے لگ رہا ہے شائد یہ دونوں فلم پروڈیوسر کے شو ’کافی وِد کرن‘ کے بارے میں بات کررہے ہیں۔ جہاں رنبیر کرن کے شو کے پچھلے سیزن میں نظر نہیں آئے تھے وہیں کرینہ اسی شو میں اپنے پہلے کے پرفارمنس کے مقابلے میں اور بھی بولڈ نظر آئیں۔رنبیر کپور ویڈیو میں کرینہ کو یہ کہتے ہوئے چڑھاتے ہیں کہ ’ہم صرف کاوچ پر ملتے ہیں‘، کیونکہ انہوں نے ان کے ساتھ کوئی فلم نہیں کی ہے۔ انہوں نے بیٹی راہا کے بارے میں بھی بتایا۔ رنبیر کہتے ہیں کہ جب معافی مانگنے کی بات آتی ہے تو وہ عزت نفس کی پروا نہیں کرتے ۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK