Inquilab Logo Happiest Places to Work

اگست ۲۰۲۶ء: دنیش وجن کی ایک ماہ میں دو بڑی فلمیں ریلیز ہوں گی

Updated: June 09, 2026, 10:06 PM IST | Mumbai

شردھا کپور کی طویل عرصے سے زیرِ انتظار سوانحی فلم ’’ایتھا‘‘ (Eetha) کی ریلیز تاریخ کا باضابطہ اعلان کر دیا گیا ہے۔ مراٹھی لوک تھیٹر کی لیجنڈ شخصیت وٹھا بائی نارائن گاؤنکر کی زندگی سے متاثر یہ فلم ۲۸؍ اگست ۲۰۲۶ء جبکہ دنیش وجن پروڈکشن کمپنی کی ایک اور اہم فلم ’’پرہار‘‘ بھی ۷؍ اگست ۲۰۲۶ء کو ریلیز ہوگی۔

Dinesh Vijan. Photo: INN
دنیش وجن۔ تصویر: آئی این این

شردھا کپور کی آنے والی فلم ’’ایتھا‘‘ کی ریلیز تاریخ کا باضابطہ اعلان کر دیا گیا ہے۔ مراٹھی لوک تھیٹر کی معروف فنکارہ وٹھا بائی نارائن گاؤنکر کی زندگی سے متاثر یہ سوانحی ڈراما ۲۸؍ اگست ۲۰۲۶ء کو رکشا بندھن کے موقع پر سنیما گھروں میں ریلیز کیا جائے گا۔ فلم کی ریلیز سے متعلق اعلان معروف تجارتی تجزیہ کار ترن آدرش نے ایکس پر کیا۔ اسی کے ساتھ پروڈیوسر دنیش وجن نے اپنی پروڈکشن کمپنی Maddock Films کی ایک اور اہم فلم ’’پرہار‘‘ کی ریلیز کا بھی اعلان کیا ہے۔ یہ فلم معروف سرکاری وکیل اجول نکم کی زندگی پر مبنی ہے، جس میں راجکمار راؤ مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں۔ ’’پرہار‘‘ ۷؍ اگست ۲۰۲۶ء کو سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔

ترن آدرش نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ ’’شاذ و نادر ہی کسی پروڈیوسر کی ایک ہی مہینے میں دو نمایاں ریلیز ہوتی ہیں، لیکن دنیش وجن اگست ۲۰۲۶ء میں یہ کارنامہ انجام دینے جا رہے ہیں۔‘‘ ’’ایتھا‘‘ میں شردھا کپور کے علاوہ رندیپ ہڈا اور محمد ذیشان ایوب بھی اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ فلم مہاراشٹر کی مشہور تماشا اور لاوانی فنکارہ وٹھا بائی نارائن گاؤنکر کی زندگی سے متاثر ہے اور ان کے ۱۹۴۰ء کی دہائی سے ۱۹۹۰ء کی دہائی تک کے فنی سفر کو پیش کرے گی۔ فلم میں ان کی شہرت، فنکارانہ کامیابیوں اور زندگی میں درپیش مختلف چیلنجز کو دکھایا جائے گا۔ وٹھا بائی نارائن گاؤنکر کو مراٹھی لوک فنون، خصوصاً تماشا اور لاوانی کی تاریخ کی اہم ترین شخصیات میں شمار کیا جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھئے: انسانی لمس کی جگہ کبھی نہیں لی جا سکتی: امان اور ایان علی بنگش کا اے آئی پر تبصرہ

باکس آفس پر ’’ایتھا‘‘ کو سخت مقابلے کا سامنا بھی کرنا پڑ سکتا ہے۔ اسی تاریخ پر ’’وِون‘‘ ریلیز ہونے جا رہی ہے، جس میں سدھارتھ ملہوترہ اور تمنا بھاٹیا مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں۔ تجارتی ماہرین کے مطابق دونوں فلموں کی مختلف اصناف اور اسٹار کاسٹ کے باعث یہ باکس آفس مقابلہ خاصی توجہ حاصل کر سکتا ہے۔ دوسری جانب شردھا کپور اپنی حالیہ بلاک بسٹر فلم ’’استری ۲‘‘ کی کامیابی کے بعد ایک بار پھر باکس آفس پر اپنی مضبوط موجودگی برقرار رکھنے کی کوشش کریں گی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK