Inquilab Logo

رنبیر، رشی کپور کی کسی بھی فلم کے ریمیک میں کام نہیں کرینگے

Updated: May 04, 2021, 3:24 PM IST | Agency | Mumbai

بالی ووڈ کے راک اسٹار رنبیر کپور اپنے والد رشی کپور کی کسی بھی فلم کے ریمیک میں کام نہیں کرنا چاہتے۔

Ranbir Kapoor. Picture:INN
رنبیر کپور۔تصویر :آئی این این

بالی ووڈ کے راک اسٹار رنبیر کپور اپنے والد رشی کپور کی کسی بھی فلم کے ریمیک میں کام نہیں کرنا چاہتے۔ ۲۰۲۰ء  میں  رنبیر کپور کے والد اور اداکار رشی کپور کا انتقال ہوگیا تھا۔ رنبیر کپور کا ایک انٹرویو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے جس میں وہ اپنے والد کی فلموں کے بارے میں بات کر رہے ہیں۔رنبیر کپور سے پوچھا گیا کہ کیا وہ اپنے والد کی کسی فلم کے ریمیک میں کام کریں گے؟ اس سوال کے جواب میں  رنبیر کپور نے کہا  ’’میرے والد رشی کپور میرے پسندیدہ فنکاروں میں سے ایک تھے۔ وہ اپنے ہر کردار کے لئے  کافی  محنت کرتے تھے ، میں خود کو اس  قابل نہیں سمجھتا  اور نہ ہی مجھے لگتا ہے کہ میں ان کی کسی بھی فلم کے ساتھ انصاف کرپاؤں گا۔‘‘  رنبیر کپور نے کہا کہ مجھے لگتا  ہے  کہ اگر   فلم  ’زمانے کو دکھانا ہے‘  کو  دوبارہ بنایا جائے تو وہ  شائقین کوبہت پسندآئے گی کیونکہ اس فلم میں رشی کپور کی کامک ٹائمنگ بہت  زبردست تھی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK