Inquilab Logo

رندھیر کپور کو اپنی بیٹیوں سے زیادہ ان کے بچوں سے پیار

Updated: July 31, 2021, 1:02 PM IST | Agency | Mumbai

انڈین آئیڈل۱۲؍کے سیٹ پرکرینہ کے بیٹےتیمور علی خان کا ہاتھ سے بنا کارڈ ملنے پر ردعمل کا اظہار کیا

Randhir Kapoor with his two daughters Kareena and Karisma.Picture:INN
رندھیر کپور اپنی دونوں بیٹیوں کرینہ اور کرشمہ کپور کے ساتھ ۔تصویر: آئی این این

 بالی ووڈ کے ماضی کے ہیرو، سینئر اداکار، کرشمہ اور کرینہ کپور کے والد رندھیر کپور کا کہنا ہے کہ وہ اپنی بیٹیوں سے زیادہ ان کے بچوں سے پیار کرتے ہیں۔انھوں نے یہ بات انڈین آئیڈل ۱۲؍ میں بطور مہمان خصوصی شرکت کے موقع پر گفتگو کے دوران کہی۔
 انگریزی اخبار ہندوستان ٹائمز میں شائع ہونے والی خبرکے مطابق پروگرام کے دوران رندھیر کپور کو ان کے نواسے اور کرینہ کپور کے بیٹے تیمور علی خان کی جانب سے ہاتھ سے بنا ہوا ایک کارڈموصول ہوا، جس پر تحریر تھا’’نانا، مجھے آپ سے پیار ہے، اپنا خیال رکھیے گا۔ ‘‘ اس موقع پر اداکار رندھیر کپور نے کہا کہ میں اپنے نواسے اور نواسیوں سے اپنی بیٹیوں کرینہ اور کرشمہ کے مقابلے زیادہ پیار کرتا ہوں، اور یہ ویسا ہی جیسے ہر ماں باپ اپنے بچوں کے بچوں سے زیادہ پیار کرتے ہیں یعنی اصل سے زیادہ سود پسند ہے۔  انھوں نے کارڈ بھجوانے پر اپنے نواسے کا شکریہ اداکیا اور کہا کہ وہ اس شوٹ کے بعد براہ راست یہاں سے تیمور سے ملنے جائیں گے۔یاد رہے کہ رندھیر کپور تیمور اور جیہ، اور کرشمہ کے بچوں سمیرا اور کیان کے نانا ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK