رنویر سنگھ، بوبی دیول اور سری لیلا کی فلم کی شوٹنگ مکمل ہوگئی ہے۔ اگلے ہفتے اس کے متعلق بڑا اعلان متوقع ہے۔ تاہم، ابھی سب کچھ راز میں ہے۔
EPAPER
Updated: October 11, 2025, 9:00 PM IST | Mumbai
رنویر سنگھ، بوبی دیول اور سری لیلا کی فلم کی شوٹنگ مکمل ہوگئی ہے۔ اگلے ہفتے اس کے متعلق بڑا اعلان متوقع ہے۔ تاہم، ابھی سب کچھ راز میں ہے۔
رنویر سنگھ، بوبی دیول اور سری لیلا کی زیرِ بحث فلم نے حالیہ دنوں میں شائقین میں خاصا جوش و خروش پیدا کر دیا ہے۔ جب سے فلم کے سیٹس سے تصاویر اور ویڈیوز لیک ہوئی ہیں، ناظرین میں اس پروجیکٹ کے حوالے سے تجسس بڑھتا جا رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق، فلم کی شوٹنگ باضابطہ طور پر مکمل کر لی گئی ہے اور ٹیم نے آخری شیڈول کامیابی سے ختم کیا۔ بتایا جا رہا ہے کہ یہ منصوبہ اس سال کے سب سے بڑے اور زیادہ متوقع پروجیکٹس میں سے ایک ہے۔
یہ بھی پڑھئے:مہارانی۴؍ کا ٹریلر: ہما قریشی ایک بار پھر رانی بھارتی کے کردار میں نظر آئیں گی
پروڈکشن کے قریبی ذرائع نے بتایا کہ ’’شوٹنگ بڑی آسانی اور کامیابی سے مکمل ہوئی ہے، اور فلم ساز بہت جلد کچھ بڑا انکشاف کرنے والے ہیں۔ اگلے ہفتے میں پروجیکٹ سے متعلق ایک اہم اعلان متوقع ہے۔ رنویر اور سری لیلا کی آن اسکرین کیمسٹری ناظرین کیلئے نیا اور پُرجوش تجربہ ثابت ہوگی۔‘‘ فی الحال فلم کی تفصیلات راز میں رکھی گئی ہیں، مگر شائقین میں اس پروجیکٹ کے حوالے سے دلچسپی اور توقعات بڑھتی جا رہی ہیں۔
یہ بھی پڑھئے:کرینہ کپور کے بیٹے تیمور کو فلم ستاروں سے نہیں کھیل ستاروں سے لگاؤ ہے
رنویر سنگھ کی نئی فلم ’’دھرندھر‘‘ بھی خبروں میں
رنویر سنگھ ان دنوں اپنی ایک اور فلم ’’دھرندھر‘‘ کی تیاریوں میں بھی مصروف ہیں۔ اطلاعات کے مطابق یہ فلم سچے واقعات پر مبنی ہے، اور رنویر اس میں ایک خفیہ ہندوستانی جاسوس کا کردار ادا کر رہے ہیں۔ فلم کی کہانی پاکستان میں ہندوستانی خفیہ ایجنٹوں کی بہادری اور قربانیوں کے گرد گھومتی ہے۔ اس فلم میں رنویر کے ساتھ سنجے دت، اکشے کھنہ، آر مادھون اور ارجن رامپال بھی اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ آدتیہ دھر کی تحریر کردہ اور ہدایت کاری میں بننے والی یہ فلم ۵؍ دسمبر ۲۰۲۵ء کو سنیما گھروں میں ریلیز ہوگی۔