• Sun, 12 October, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

سری دھرویمبو کی زوہو کے عبدالعلیم کا سیکورٹی گارڈ سے سافٹ وئیرانجینئربننے کا سفر

Updated: October 12, 2025, 8:09 PM IST | Chennai

سری دھرویمبو کی زوہو کے عبدالعلیم نے سیکورٹی گارڈ سے سافٹ وئیر انجینئر کا سفر طے کیا، جانئے ان کے قابل تقلید سفر کی کہانی۔

Photo: X
تصویر: ایکس

شری دھر ویمبو کی کمپنی’’ زوہو ‘‘کے سافٹ ویئر ڈویلپمنٹ انجینئر عبدالعلیم نے اس کمپنی میں بطور سیکورٹی گارڈ اپنے کیریئر کا آغاز کیا تھا۔ انہوں نے اپنے گیارہ سال پر محیط اس حوصلہ افزا سفر کو ’’لِنکڈ اِن‘‘ پر شیئر کیا ہے۔عبدالعلیم نے اس کمپنی میں نئے فارغ التحصیل یا انٹرن کی حیثیت سے نہیں بلکہ ایک سیکورٹی گارڈ کے طور پر شمولیت اختیار کی تھی۔ عبدالعلیم، جو اس وقت کمپنی میں گیارہ سال مکمل کر چکے ہیں، نے لِنکڈ اِن پر ایک پوسٹ میں اپنا غیر معمولی سفر شیئر کیا۔

یہ بھی پڑھئے: جوگیشوری : نابینا طالبہ عظمیٰ خان نے ایم بی بی ایس میں داخلہ کی جنگ جیت لی

علیم کا کہنا تھا کہ وہ۲۰۱۳ء میں نوکری کی تلاش میں گھر سے ایک ہزار روپئے لے کر نکلے ، جس میں ان کا کرایہ ہی ۸۰۰؍ روپئے تھا۔کام کی تلاش میںدو ماہ سڑکوں پر گھومنے کے بعد زوہو میں بطور سیکورٹی گارڈ شامل ہوئے۔ جب وہ سیکورٹی ڈیسک پر کام کر رہے تھے، تو کمپنی کے ایک سینئر ملازم شیبو الیکسز ان کے پاس آئے، ان کے تعلیمی اور خاندانی پس منظر کے بارے میں پوچھا اور کمپیوٹر کے بارے میں بات چیت شروع کی۔جب علیم نے بتایا کہ انہوں نے اسکول میں ایچ ٹی ایم ایل تھوڑی بہت سیکھی تھی، تو الیکسز نے انہیں مزید سیکھنے کی ترغیب دی اور کہا کہ’’ انہوں نے ان کی آنکھوں میں ایک چمک (صلاحیت) دیکھی۔‘‘ علیم کے مطابق، یہ خاص لمحہ ان کی زندگی کا ایک اہم موڑ ثابت ہوا جس نے ان کے مسلسل تعلیم و ترقی کے سفر کا آغاز کیا۔انہوں نے بتایا کہ وہ سیکورٹی گارڈ کی ۱۲؍ گھنٹے کی شفٹ مکمل کرنے کے بعد ہر روز ایچ ٹی ایم ایل سیکھتے تھے۔ تقریباً آٹھ ماہ بعدانہوں نے ایک چھوٹا سا ’’ایپ‘‘ (app) بنایا جو صارف کا ڈیٹا لے کر اسے بصری شکل (visualise) میں پیش کرتا تھا۔ اس سینئر ملازم نے یہ ایپ اپنے مینیجر کو دکھائی، اور اسے یہ ایپ پسند آ گئی۔ انہوں نے (مینیجر نے) پوچھا کہ کیا میرا انٹرویو لیا جا سکتا  ہے۔محض دسویں پاس علیم نے سوچا بھی نہیں تھا کہ وہ کبھی اس عہدے کیلئے انٹرویو دیں گے۔ان کےپاس ڈگری نہ ہونے کے سوال پر انہیں بتایا گیا کہ  زوہو میں کالج ڈگری سے زیادہ مہارت اور لگن اہمیت رکھتی ہے۔پھر وہ دن بھی آگیا جب وہ انٹرویو میں پاس ہوگئے۔ آج عبدالعلیم زوہو میں بطور سافٹ ویئر ڈیولپمنٹ انجینئرکے کام کررہے ہیں۔جہاں وہ گزشتہ ۱۱؍ سالوں سے خدمت انجام دے رہے تھے۔ صرف دسویں جماعت تک تعلیم حاصل کرنے اور کالج نہ جانے کے باوجود، انہوں نے زوہو یونیورسٹی سے کمپیوٹر پروگرامنگ کا ایک سالہ کورس مکمل کیا اور انجینئرنگ ٹرینی کے طور پر کمپنی میں شمولیت اختیار کی۔

یہ بھی پڑھئے: ہندوستان کے من شرما نے برپی میراتھن میں عالمی ریکارڈ توڑ دیا

ان کے لِنکڈ اِن پروفائل کے مطابق، انہوں نے۲۰۲۰ء میں ایک کووڈ-۱۹؍ ٹریکر تیار کیا جس میں متعلقہ خبروں کو بھی شامل کیا گیا تھا۔ انہوں نے فرنٹ-اینڈڈیولپمنٹ، جے کیوری، جے سن، سی ایس ایس، نوڈ جےایس،جاوا اسکرپٹ اور ری ایکٹجیسی لنکڈ ان اسکل اسسمنٹ بھی پاس کئے۔ان کے ساتھیوں نےاینگولر ،   ڈیٹا ویژولائزیشن،جاوا ،  لینکس ، مونگو ڈی بی، ڈی ۳؍ جے ایس ، ایچ ٹی ایم ایل ۵؍ گٹ ہب، پی ایچ پی ، میں ان کی مہارت کی تصدیق کی۔
علیم پانچ زبانوں پر عبور رکھتے ہیںانہیں تامل اور انگریزی میں مکمل مہارت حاصل ہے جبکہ آسامی، بنگالی اور ہندی ان کی مادری یا دوسری زبانوں کے طور پر شامل ہیں۔اگرچہ ان کی لِنکڈ اِن پوسٹ کو چار سال ہو چکے ہیں، مگر یہ آن لائن وائرل ہو رہی ہے اور لوگ ان سے متاثر ہو رہے ہیں۔انہوں نے اپنی لِنکڈ اِن پوسٹ کا اختتام ایک فکر انگیز بات پر کیا ، کہ ’’ سیکھنا شروع کرنے کے لیے کبھی بھی دیر نہیں ہوتی۔‘‘

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK