Inquilab Logo

رنویر سنگھ کی ۸۳؍ کو ا چھا رسپانس ،پہلےدن ۱۵؍ کروڑ روپے کا بزنس کیا

Updated: December 26, 2021, 8:53 AM IST | Mumbai

اس کے باوجود یہ فلم اکشے کمار کی `سوریا ونشی، اللو ارجن کی `پشپا اور `اسپائیڈر مین نو وے ہوم کو پہلے دن کے بزنس کے لحاظ سے شکست دینے میں ناکام رہی

ranveer singh
رنویر سنگھ

داکار رنویر سنگھ اور دیپکا پڈوکون کی فلم ۸۳؍ جمعہ۲۴؍ دسمبر کو سینما گھروں میں ریلیز ہوئی ۔ فلم کو شائقین اور ناقدین کی جانب سے اچھا رسپانس مل رہا ہے۔ فلم نے ریلیز کےافتتاحی دن تقریباً۱۵؍کروڑ روپے کا باکس آفس کلیکشن کیا ہے۔ تاہم۸۳؍ اکشے کمار کی `سوریا ونشی، اللو ارجن کی  `پشپا اور `اسپائیڈر مین نو وے ہوم کو پہلے دن کے  بزنس کے لحاظ سے شکست دینے میں ناکام رہی ۔
ہفتے کے آخر میں فلم ۸۳؍  کے کلیکشن میں اضافہ کی امید 
 باکس آفس انڈیا کے مطابق۸۳؍نے پہلے دن تقریباً  ۱۵؍ کروڑ روپے کا کلیکشن کیا۔ وہیں `سوریاونشی  نے پہلے دن  ۲۶ء۲۹؍ کروڑ روپے کی کمائی کی تھی۔ دوسری جانب `پشپا نے پہلے دن ۵۲؍کروڑ اور `اسپائیڈر مین نو وے ہوم   نے۳۲؍ کروڑ کمائے تھے۔ تاہم۸۳؍ کے بجٹ  اور اس کے پروموشن کو دیکھتے ہوئے کہا جاسکتا ہےکہ اس کا ابتدائی کلیکشن بہت کم رہا ۔ تاہم۸۳؍ ` `سوریاونشی  کے بعد دوسری بالی ووڈ فلم ہے  جس کا ابتدائی بزنس اچھا رہا ہے۔اس نے ممبئی، دہلی-این سی آر، کولکاتا اور بنگلور جیسے  میٹرو شہروں میں اچھی شروعات کی ہے۔ ان کے مقابلے چھوٹے شہروں میں کلیکشن میں۱۰؍سے ۳۰؍ فیصد کمی دیکھی گئی ہے۔ کرسمس کی تعطیلات میںکلیکشن بڑھنے کی امید ہے۔
۸۳؍ کو ہندوستان میں۳۳۷۴؍؍ اسکرینیں ملیں
 فلم ناقد ترن آدرش کے مطابق۸۳؍ کو ہندی میں ۳۳۷۴؍ اسکرینیں مل چکی ہیں۔ اسے۱۷۲۷؍تھیٹروں میں ریلیز کیا گیا ہے اور ہندی میں روزانہ۱۱۰۱۱؍ شوز دکھائے جائیں گے۔ اس کے علاوہ فلم کو تیلگو میں۱۳۷؍،تمل میں ۱۸۴؍،ملیالم  میں ۱۳؍ اورکنڑ زبان میں۳۳؍ اسکرینیں ملی ہیں۔ اس لحاظ سے یہ فلم ہندوستان بھر میں۳۷۴۱؍اسکرینز پر ریلیز ہوئی  ہے۔
۸۳؍ کو شاہد کی `جرسی سے چیلنج ملے گا 
 رنویر سنگھ کی فلم ۸۳؍کو ۳۱؍دسمبر کو ریلیز ہونے والے ایک اور اسپورٹس ڈرامے سے بھی چیلنج کاسامنا کرنا پڑے گا۔ `’جرسی‘ کے نام سے بننے والی اس فلم میں شاہد کپور، پنکج کپور اور مرونال ٹھاکرکلیدی کردار میں ہیں۔ یہ فلم ایک ناکام کرکٹر ارجن (شاہد) کے گرد گھومتی ہے، جو اپنے بیٹے کیلئے ٹیم انڈیا کی نمائندگی کا خواب پورا کرنے کا فیصلہ کرتا ہے۔فلم ساز کبیر خان کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم۸۳؍  میں رنویر-دیپکا کے علاوہ پنکج ترپاٹھی بھی مرکزی کردار میں ہیں۔ یہ فلم۱۹۸۳ء کے ورلڈ کپ میں ہندوستانی کرکٹ ٹیم کی جیت پر مبنی ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK