عالیہ بھٹ،رنویر سنگھ کے ساتھ زومبی تھریلر ’’ پرلے‘‘ میں کام کریں گی، مڈ-ڈے کی ایک رپورٹ کے مطابق، ’’پرلے‘‘ کی شوٹنگ جولائی سے اگست۲۰۲۶ء کے درمیان شروع ہونے کی توقع ہے۔
EPAPER
Updated: December 28, 2025, 10:44 PM IST | Mumbai
عالیہ بھٹ،رنویر سنگھ کے ساتھ زومبی تھریلر ’’ پرلے‘‘ میں کام کریں گی، مڈ-ڈے کی ایک رپورٹ کے مطابق، ’’پرلے‘‘ کی شوٹنگ جولائی سے اگست۲۰۲۶ء کے درمیان شروع ہونے کی توقع ہے۔
رنویر سنگھ اور عالیہ بھٹ کے ایک بار پھر اکٹھا ہونے کے قوی امکانات ہیں، اس سے قبل وہ ’’راکی اور رانی کی پریم کہانی ‘‘میں ایک ساتھ کام کرچکے ہیں۔ ایک حالیہ میڈیا رپورٹ کے مطابق، عالیہ بھٹ کو رنویر سنگھ کی آنے والی فلم ’’پرلے‘‘ میں ہیروئن کے کردار کے لیے غور کیا جا رہا ہے، جس کی ہدایت کاری جے مہتا کریں گے۔ تاہم، اب تک کچھ بھی باضابطہ طور پر تصدیق شدہ نہیں ہے۔مڈ-ڈے نے اپنے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ ڈائریکٹر جے مہتا کی ہیروئن کے لیے پہلی پسند عالیہ بھٹ ہیں۔
یہ بھی پڑھئے: فرحان اختر کی فلم’’۱۲۰؍ بہادر‘‘ او ٹی ٹی پلیٹ فارم پر ریلیز ہوگی: رپورٹ
بعد ازاں ایک ذریعے نے کہا، ’’ہیروئن کہانی کا مرکزی حصہ ہے۔ اسے محض ایک محبوبہ کے طور پر متعارف نہیں کرایا گیا ہے۔ یہ کردار ایک زوال پذیر دنیا میں ہیرو کے خیالات کو للکارتی ہے۔ اس کردار کو عالیہ بھٹ سے بہتر اور کون ادا کر سکتا ہے؟ اتنی تجرباتی فلم میں آپ کو طاقتور اور وہ اداکار چاہیے جن پر عوام کو اعتماد ہو۔‘‘ ذریعے نے مزید کہا، ’’پرلے کی دنیا سخت ہے، وسائل کم ہیں، اور ہر کردار اخلاقی طور پر ٹوٹنے کے دہانے پر پہنچ جاتا ہے۔ یہ کوئی چمکدار زومبی فلم نہیں ہے۔‘‘ مڈ-ڈے کی رپورٹ کے مطابق، ’’پرلے‘‘ کی شوٹنگ جولائی سے اگست ۲۰۲۶ء کے درمیان شروع ہونے کی توقع ہے۔
واضح رہے کہ اس فلم کی ہدایت کاری جے مہتا کریں گے، جو نامور فلم ساز ہنسل مہتا کے بیٹے ہیں، اور یہ جے کی پہلی فیچر فلم ہوگی جس کی وہ خود ہدایت کاری کریں گے۔ اس سے قبل انہوں نے معروف ویب سیریز ’’اسکیم۱۹۹۲ء دی ہرشد مہتا اسٹوری‘‘ کی مشترکہ طور پر ہدایت کاری کی تھی۔ذرائع کے مطابق، ’’پرلے‘‘ممبئی کو تباہ حال، تقریباً ناقابل شناخت شکل میں پیش کرے گی، جس کےویژول دی ہنگر گیمز سے لیے گئے ہیں۔ فلم سازوں کے منصوبے کے مطابق، شہر کے بعض حصوں کو پرانا اور ویران دکھانے کے لیےاے آئی کا استعمال کیا جائےگا۔ ایک ذریعے کے مطابق فلم بندی پہلے شہر میں شروع ہوگی اور پھر دیگر مقامات پر جائے گی۔
یہ بھی پڑھئے: ۲۰۲۵ء میں بڑے بجٹ کی فلمیں ناکام رہیں تو چھوٹے بجٹ کی ’سلیپر ہٹ‘ رہیں
رنویر سنگھ اور علیا بھٹ کی آنے والی فلمیں
’’پرلے‘‘ کے علاوہ، رنویر سنگھ کی ’’دھرن دھر ریوینج‘‘ بھی تیاری کے مراحل میں ہے، جس کی تھیٹریکل ریلیز۱۹؍ مارچ۲۰۲۶ء کو متوقع ہے۔ یہ سیکوئل باکس آفس پر یش کی فلم ’’ٹاکسک: اے فیئری ٹیل فار گرون اپس‘‘ کے ساتھ مقابلے میں ہوگی۔جبکہ عالیہ بھٹ جلد ہی’’ لو اینڈ وار‘‘ میں نظر آئیں گی۔ حالیہ رپورٹس کے مطابق، فلم سازوں کا جنوری ۲۰۲۶ءمیں فلم کی پہلا جھلک جاری کرنے کا ارادہ ہے۔ تاہم اگر بالی ووڈ ہنگامہ کی ایک رپورٹ پر یقین کیا جائے تو ’’لو اینڈ وار‘‘ اپنے طے شدہ وقت سے پیچھے چل رہی ہے، جس کی وجہ سے اس کی ریلیز میں تاخیر ہو سکتی ہے۔ رپورٹ کے مطابق، سنجے لیلا بھنسالی نے مرکزی اداکاروں سے پروجیکٹ مکمل کرنے کے لیے موسم گرما۲۰۲۶ء تک کی تاریخیں مقرر کرنے کو کہا ہے۔ اس فلم کے علاوہ، عالیہ ’’الفا‘‘ کی تیاریوں میں بھی مصروف ہیں جبکہ رنبر کپور نتیش تیواری کی ’’رامائن‘‘ میں رام کے کردار میں نظر آئیں گے۔