• Sun, 28 December, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

فلم ’’دھرندھر‘‘ نے ۲۱؍ دنوں میں عالمی سطح پر ایک ہزار کروڑ روپے کا بزنس کیا

Updated: December 28, 2025, 4:02 PM IST | Mumbai

رنویر سنگھ کی فلم ’’دھرندھر ‘‘نے محض۲۱؍ دنوں میں دنیا بھر سے۱۰۰۶؍ کروڑ روپے کی کمائی کر کے متعدد ریکارڈ توڑ دیئے ہیں۔

Ranveer Singh in a scene from `Dharandhar`. Photo: INN
رنویر سنگھ، ’دھرندھر‘ کے ایک سین میں ۔ تصویر: آئی این این

مشہور ہندوستانی اداکار رنویر سنگھ کی فلم ’’دھرندھر‘‘ نے ریلیز کے بعد باکس آفس پر شاندار کارکردگی کا سلسلہ برقرار رکھتے ہوئے ایک اور بڑا سنگ میل عبور کر لیا ہے۔ فلم نے نہ صرف شائقین کو متاثر کیا بلکہ کمائی کے نئے ریکارڈ بھی قائم کر دیئے ہیں۔ رواں ماہ۵؍ دسمبر کو ریلیز ہونے والی یہ فلم۲۰۲۵ء کی سب سے زیادہ کمائی کرنے والی ہندوستانی فلم بن چکی ہے۔ اب یہ فلم عالمی سطح پرایک ہزار کروڑ روپے کمانے والی فلموں کے کلب میں بھی شامل ہو گئی ہے۔ 
دھرندھر نے محض۲۱؍ دنوں میں دنیا بھر سے۱۰۰۶؍ کروڑ روپے کی کمائی کر کے متعدد ریکارڈ توڑ دیئے ہیں۔ جیو اسٹوڈیوز کے مطابق اس فلم نے اسی سال ریلیز ہونے والی بڑی فلموں ’’ کانتارا چیپٹر ون‘‘ اور’’ چھاوا ‘‘کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ ’’کانتارا چیپٹر ون‘‘ نے عالمی سطح پر۸۵۲؍ کروڑ جبکہ’’ چھاوا ‘‘نے۸۰۷؍ کروڑ روپے کا بزنس کیا تھا۔ 

یہ بھی پڑھئے: ’’دھرندھر‘‘ بالی ووڈ کی سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلم بن گئی

ہندوستان میں بھی فلم نے غیر معمولی کامیابی حاصل کی ہے۔ رپورٹس کے مطابق ابتدائی۲۱؍ دنوں میں دھرندھر نے ملک بھر میں ۶۵۰؍ کروڑ روپے سے زائد کا کاروبار کیا۔ جیو اسٹوڈیوز کے مطابق فلم نے ریلیز کے۲۱؍ویں دن ۶۰ء۲۸؍کروڑ روپے کمائے۔ اس شاندار کارکردگی کے باعث دھرندھر نے ڈومیسٹک نیٹ کلیکشن کی بنیاد پر سب سے زیادہ کمائی کرنے والی ہندوستانی فلموں کی ٹاپ ٹین فہرست میں بھی جگہ بنا لی ہے۔ فلم نے رنبیر کپور کی ’’ اینمل‘‘ کو پیچھے چھوڑتے ہوئے ۹؍ ویں پوزیشن حاصل کر لی ہے۔ ہدایتکار آدتیہ دھر کی یہ فلم نہ صرف۲۰۲۵ء کی سب سے بڑی ہٹ ثابت ہو رہی ہے بلکہ حالیہ برسوں کی کامیاب ترین ہندوستانی فلموں میں بھی شمار کی جا رہی ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK