Inquilab Logo

رنویرسنگھ ٹی وی پر کوئز گیم شو’دی بگ پکچر‘لے کرآرہے ہیں

Updated: October 09, 2021, 1:54 PM IST | Agency | Mumbai

ان کی بیوی دپیکا نے منفردانداز میں نیک خواہشات پیش کیں،رنویر نے اس کابوم رینگ ویڈیو شیئر کیا

Ranveer Singh will now also appear on TV.Picture:INN
رنویر سنگھ اب ٹی وی پر بھی نظر آئیں گے۔ تصویر: آئی این این

 بالی ووڈ کے مشہور اداکار رنویر سنگھ بہت جلد چھوٹے پردے یعنی ٹیلی ویژن پربھی اپنے کریئر کا آغاز کرسکتے ہیں۔ رنویر سنگھ اپنے مداحوں کیلئے کوئز گیم شو’دی بگ پکچر‘ لے کر آرہے ہیں۔ ۶؍اکتوبر کی شام کو ممبئی میں شو کو لانچ کرنے کی تقریب منعقد کی گئی تھی۔ اس دوران سوشل میڈیا پر رنویر سنگھ ، اپنے شو سے متعلق کئی باتیں شیئر کر رہے ہیں۔ حال ہی میں اداکار کی بیوی اور مشہور اداکارہ دپیکا پڈوکون نے اپنے شوہر کو شو کیلئے’آل دی بیسٹ‘ بڑے ہی خاص انداز میں کہا ہے۔ رنویر سنگھ نے اپنی انسٹا گرام اسٹوری پر ایک بوم رینگ ویڈیو شیئر کیا ہے جس میں ہم رنویر سنگھ کو دپیکا کے ذریعہ لکھا گیا ایک نوٹ اور اس کے ساتھ ایک کارڈ پکڑے ہوئے دیکھ سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ ویڈیو میں آپ نیچے  رکھے ’دی بگ پکچر‘ کا پوسٹر بھی دیکھ سکتے ہیں۔ نوٹ میں دپیکا نے لکھا تھا’’یو گاٹ دس!آل دی بیسٹ مائی لٹل ون … آئی لو یو(تمہیں یہ مل گیا! تمہارے لئے میری نیک خواہشات میرے چھوٹے … میں تم سے پیار کرتی ہوں)۔ ‘‘رنویر نے اس اسٹوری کو شیئر کرتے ہوئے دل والے ایموجی کے ساتھ لکھا’’بے بی گرل۔‘‘واضح رہے کہ یہ دونوں ہمیشہ اپنے مداحوں اور چاہنے والوں کے دلوں کے قریب رہتے ہیں، وہ ان پر خوب پیار لٹاتےہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK