Inquilab Logo

روینا ٹنڈن کی عوام سے محفوظ رہنے کی اپیل

Updated: April 30, 2021, 1:14 PM IST | Agency | Mumbai

اداکارہ روینا ٹنڈن نے کورونا دور کے وقت لوگوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے انہیں محفوظ رہنے کی اپیل کی ہے۔ملک بھر میں تیزی سے بڑھ رہے کورونا کی وجہ سےمشہور شخصیات اپنےمداحوں سے اس مشکل وقت میں مثبت سوچ اپنانےکی اپیل کررہےہیں۔

Raveena Tandon.Picture:INN
روینا ٹنڈن۔تصویر :آئی این این

اداکارہ روینا ٹنڈن نے کورونا دور کے وقت لوگوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے انہیں محفوظ رہنے کی اپیل کی ہے۔ملک بھر میں تیزی سے بڑھ رہے کورونا کی وجہ سےمشہور شخصیات اپنےمداحوں سے اس مشکل وقت میںمثبت سوچ اپنانےکی اپیل کررہےہیں۔ اسی بیچ روینا ٹنڈن نے اپنے انسٹاگرام پر تصویریں پوسٹ کی ہیں،جس میں انہوں نے اپنے مداحوں سےپازیٹو رہنے اور محفوظ رہنے کی اپیل کی ہے۔روینا ٹنڈن نے انسٹا گرام پر چاند کی تصویریں شیئر کی ہیں۔ ان تصویروں کے ساتھ انہوں نے اپنےمداحوں سے اپیل کرتے ہوئے پازیٹو اور محفوظ رہنے کی بات کہی ہے۔ انہوں نے تصویروں کو انسٹاگرام پر شیئر کر کے لکھا،’’چندرما ابھی سے، رات کے اندھیرے میں چمک کی امید کو بکھیر رہا ہے۔ کل ایک اور دن ہے جب واریئر تھکے ہوئے رات کے بعد اگلے دن جنگ کے میدان میں لوٹیں گے۔ہر سانس کے ساتھ ایک روح کو زندہ رکھنے کی کوشش کریں گے۔ آپ کےلئے دعائیں۔ آپ سبھی اور آپ کے پیارے محفوظ ہوں اور آخر میں اس اندھیرے کو دور کرنے کےلئے صبح کا انتظار کریں۔‘‘

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK