Inquilab Logo

’آر سی ۱۶ ‘ لانچ: رام چرن اور جھانوی کپور کی تصویر وائرل

Updated: March 20, 2024, 3:39 PM IST | Inquilab News Network | Hyderabad

’آر سی ۱۶ ‘ کے گرینڈ لانچ کے موقع پر رام چرن اور جھانوی کپور کے ساتھ اے آر رحما ن بھی نظر آئے۔

Ram Charan and Jhanvi Kapoor. Photo: INN
رام چرن اور جھانوی کپور۔ تصویر : آئی این این

بدھ کو رام چرن اور جھانوی کپور نے حیدرآباد میں اپنی آنے والی فلم کی گرینڈ لانچ کی تقریب میں شرکت کی۔ فی الحال اس فلم کا نام ’’آر سی ۱۶‘‘ رکھا گیا ہے جس کے ہدایت کار بوچی بابو سنا ہے۔ سوشل میڈیا اور ایکس پر’آر سی ۱۶‘ کے گرینڈ لانچ کی رام چرن اور جھانوی کپور کی تصاویر وائرل ہورہی ہیں۔ اس تقریب میں اے آر رحمان بھی نظر آئے۔ 

رام چرن آخری بار ’’آر آر آر‘‘ میں مرکزی کردار میں نظر آئے تھے۔اس کے علاوہ وہ ’’ شنکر :گیم چینجر‘‘ میں بھی نظر آئیں گے جس میں کیارا اڈوانی بھی ہیں۔ فلم کا ٹائٹل اور فرسٹ لک گزشتہ سال اداکار کی سالگرہ کے موقع پر جاری کیاگیا تھا۔
جھانوی کپور آخری بار’’بوال‘‘ میں ورون دھون کے ساتھ نظر آئی تھیں۔ ان کے آنے والے پروجیکٹس میں’’ دوستانہ ۲‘‘ اور’’الجھ ‘‘شامل ہیں، جس میں ساتھی اداکار روشن میتھیو، گلشن دیویا، عادل حسین، میانگ چانگ اور راجیش تیلانگ ہیں۔ وہ ’’مسٹر اینڈ مسز ماہی‘‘ میں بھی کام کریں گی۔ اس کے علاوہ ششانک کھیتان کی ’’سنی سنسکاری کی تلسی کماری ‘‘میں بھی کام کریں گی، جس میں ورون دھون کے ساتھ نظر آئیں گی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK