• Thu, 30 October, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

سپر ہیرو فلم ’ونڈر وومن۱۹۸۴ء‘ کی ریلیز تاخیر کا شکار

Updated: September 13, 2020, 5:12 AM IST | Agency

وارنر بروس فلم اسٹوڈیو نے عالمی وبا کورونا وائرس کی وجہ سے تھیٹرز بند ہونےکے باعث سپرہیرو فلم `ونڈر وومن ۱۹۸۴ء کے سیکویل کی ریلیز کرسمس تک مؤخر کردی

Wonder Woman 1984 film - Pic : INN
ونڈر وومین ۱۹۸۴ فلم ۔ تصویر : آئی این این

وارنر بروس فلم اسٹوڈیو نے عالمی وبا کورونا وائرس کی وجہ سے تھیٹرز بند ہونےکے باعث سپرہیرو فلم `ونڈر وومن ۱۹۸۴ء کے سیکویل کی ریلیز کرسمس تک مؤخر کردی۔ونڈر وومن ۱۹۸۴ء کا پہلا ٹریلر گزشتہ برس دسمبر میں ریلیز کیا گیا تھا، جس کے ساتھ ہی فلم کو رواں برس جون میں ریلیز کرنے کا اعلان کیا گیا تھا۔
 ابتدائی طور پر ونڈر وومن۱۹۸۴ء کو اکتوبر ۲۰۱۹ء میں ریلیز کرنے کا عندیہ دیا گیا تھا لیکن بعد ازاں پروڈکشن ہاؤس وارنر برادرس نے نامعلوم وجوہات کی بنا پر فلم کو جون۲۰۲۰ء میں ریلیز کرنے کا اعلان کیا تھا۔لیکن پھر دنیا بھر میں کورونا وائرس کی وبا پھیلنے کے باعث ایک بار پھر ونڈر وومن۱۹۸۴ء کی ریلیز کی تاریخ تبدیل کر کے اسے اگست۲۰۲۰ء میں ریلیز کرنے کا اعلان کیا گیا تھا۔بعدازاں اگست میں بھی امریکہ  سمیت دنیا بھر میں کورونا کے باعث نافذ لاک ڈاؤن میں نرمی ہونے کے باوجود سنیما ہاؤسیز نہیں کھولے گئے تھے جس کی وجہ سے  فلم کی ریلیز کو اکتوبر تک مؤخر کیا گیا تھا۔
  ونڈر وومن ۱۹۸۴ء کو ۲؍اکتوبر کو ریلیز ہونا تھا تاہم اب ایک اور تاخیر کے بعد فلم  ۲۵؍دسمبر کو ریلیز کی جائے گی۔خیال رہے کہ یہ فلم ہالی ووڈ کی بڑے بجٹ کی فلم تھی جسےسنیما گھروں کی زینت بننا تھا تاہم عالمی وبا کے باعث اس کی ریلیز مزید التوا کا شکار ہورہی ہے۔
 روئٹرس کی رپورٹ کے مطابق ڈائریکٹر پیٹی جینکنز نے ایک بیان میں کہا کہ میں جانتا ہوں کہ اس فلم کو بڑی اسکرین پر آپ کے سامنے لانا کتنا ضروری ہے جب ہم سب ایک ساتھ اسے دیکھ سکیں۔انہوں نے مزید کہا کہ مجھے امید ہے کہ آپ کو تھوڑا سا زیادہ انتظار کرنے میں کوئی اعتراض نہیں ہوگا۔مووی اسٹوڈیوز کئی مہینوں سے اپنے نظام الاوقات میں ردوبدل کر رہے ہیں

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK