Inquilab Logo

اکشے کی فلم کیلئے ۵۰؍ہزار سے زائد ملبوسات تیار کرنے کا انکشاف

Updated: May 19, 2022, 2:05 PM IST | Agency | Mumbai

 میڈیا کا کہنا ہے کہ سُپر اسٹار اکشے کمار کی نئی فلم ’پرتھوی راج ‘کو بہترین انداز میں فلمانے کے لئے ۵۰؍ہزار سے زائد ملبوسات اور ۵؍ سو پگڑیاں تیار کی گئی ہیں۔

Akshay Kumar .Picture:INN
اکشے کمار۔ تصویر: آئی این این

 میڈیا کا کہنا ہے کہ سُپر اسٹار اکشے کمار کی نئی فلم ’پرتھوی راج ‘کو بہترین انداز میں فلمانے کے لئے ۵۰؍ہزار سے زائد ملبوسات اور ۵؍ سو پگڑیاں تیار کی گئی ہیں۔مشہوراداکار اکشےکماراپنی آنےوالی فلم پرتھوی راج کی ریلیز کی تیاری کر رہے ہیں جس میں وہ ساتھی اداکارہ مانوشی چھلر، سنجے دت اور سونوسود کے ہمراہ بہترین اداکاری کے جوہر دکھاتے ہوئے نظرآئیں گے۔ تاہم فلم کی ریلیز سے قبل یہ انکشاف ہوا ہے کہ پرتھوی راج کی ٹیم نے ۱۲؍ویںصدی کے پیریڈ ڈرامے کو زیادہ مستند ظاہرکرنے کے لئے۵۰؍ ہزار سے زائد ملبوسات جبکہ۵۰۰؍ سو سے زائد پگڑیاں تیار کی تھیں جنہیں فلم کے کرداروں نے زیب تن کیا۔ اس حوالے سے بات کرتے ہوئے فلم کے مرکزی اداکار اکشے کمار نے کہا کہ شاذو نادر ہی فلمیں اتنی محنت کرتی ہیں اورایسے اہم کاموں کا آغاز کرتی ہیں، ہماری فلم کے ہر عنصر کو جوکہ پرتھوی راج چوہان کی زندگی پر مبنی ہے، انتہائی خلوص صداقت اور احترام کے ساتھ پیش کیا گیا ہے۔اداکار نے مزید کہا کہ ہم نے فلم بناتے وقت ہر چھوٹی تفصیلات پر توجہ دی ہے کیونکہ ہم چاہتے تھے کہ یہ بڑی اسکرین پرپرتھوی راج کی زندگی کا سب سے شاندار مظاہرہ ہو۔علاوہ ازیں فلم کے ڈائریکٹر ڈاکٹر چندر پرکاش دویدی نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پرتھوی راج کے لئے سب سے زیادہ توجہ ملبوسات کی ڈیزائننگ پر رکھی گئی، اس لئے اتنی بڑی تعداد میں ملبوسات اور پگڑیاں تیار کی گئیں۔  یہ اس زمانے کے بادشاہوں ، عوام اور مختلف پیشوں سے وابستہ لوگوں کی پہنی جانے والے ملبوسات کی مستند نقل ہیں ۔انہوں نے مزید بتایا کہ ہمارے پاس فلم کے سیٹ پر مستقل پگڑیو  ں کے اسٹائل کے ماہر موجود تھے جو ہمارے اداکاروں کی طرف سے پہنی جانے والی پگڑیوں کے پہننے کے عمل کی نگرانی کر رہے تھے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK