انیس سالہ رشی سنگھ نےانڈین آئیڈل ۱۳؍کی ٹرافی جیت لی ہے۔
EPAPER
Updated: April 04, 2023, 12:14 PM IST | Mumbai
انیس سالہ رشی سنگھ نےانڈین آئیڈل ۱۳؍کی ٹرافی جیت لی ہے۔
انیس سالہ رشی سنگھ نےانڈین آئیڈل ۱۳؍کی ٹرافی جیت لی ہے۔ایودھیا سے تعلق رکھنے والے رشی نےکولکاتاکے دیبوسمیتا رائے اور چراغ کوتوال کو شکست دےکر انڈین آئیڈل ٹرافی جیتی۔ ٹرافی کے ساتھ رشی کو ۲۵؍لاکھ روپے انعامی رقم اور ایک فینسی کار بھی ملی۔ رشی ۱۲؍ویں جماعت کا طالب علم ہے۔
چینل نے جیتنے والے کا نام بھی سوشل میڈیا پر شیئر کیا
۲؍مارچ کو انڈین آئیڈل کے فائنل ایپی سوڈ میںفاتح کا اعلان کرنےکےبعد،ایس ای ٹی انڈیا نے سوشل میڈیا پر بھی فاتح کا نام پوسٹ کیا۔پوسٹ شیئرکرتے ہوئے چینل نے لکھا – سب پہ چلا کے اپنا جادو، راکنگ رشی نےنہ صرف ہمارا دل جیت لیا بلکہ انڈین آئیڈل کی ٹرافی بھی جیت لی۔ مبارک ہو رشی!
میرا خواب پورا ہوا:رشی
ٹرافی جیتنے کے بعد رشی نے کہا’’میں یقین نہیں کر پارہا ہوںکہ میں فاتح بن گیا ہوں۔ یہ ناقابل فراموش احساس ہے۔جیسے ہی میرے نام کا فاتح کے طور پر اعلان ہوا، مجھے ایسا لگا جیسے ایک خواب پورا ہوا ہو۔اتنے زیادہ پسند کئے جانے والےشوکی شان کو آگے بڑھانا میرے لیے بہت بڑی بات ہے۔
میں اس چینل، شو کے ججز اور انڈین آئیڈل کی پوری ٹیم کا شکر گزار ہوں جنہوں نے ہمیں انڈین آئیڈل جیسا پلیٹ فارم دیاتاکہ ہماری صلاحیتوں کو ظاہر کیا جا سکے۔ میں اپنے مداحوں کا بھی شکریہ ادا کرنا چاہوں گا جنہوں نے مجھے بہت سپورٹ کیا۔ میرے خواب کو پورا کرنے میں میری مدد کرنے کے لیے آپ کا بہت شکریہ۔
دیبوسمیتا پہلی رنر اپ بنیں
کولکاتا کی دیبوسمیتا رائے اس شو کی پہلی رنر اپ بنیں۔ دیبوسمیتا کو موسیقی کے شوق کے لیے مبارکباد دیتے ہوئے چینل نے لکھا – دیبوسمیتا نے انڈین آئیڈل سے اپنی الگ پہچان بنائی۔ مبارک ہو،دیبوسمیتا!
چراغ سیکنڈ رنر اپ
جموں کشمیر کے رہنے والے چراغ کوتوال شو کے سیکنڈ رنر اپ بنے۔ گلوکار ہمیش ریشمیا اور کمپوزر وشال دادلانی نے شو کے فائنل سیز کے مکمل ہونے پر مبارکباد پیش کی۔ان تینوں کے ساتھ بڑودہ کی سوناکشی اورکولکاتا کے بدپتا چکرورتی بھی چوٹی کے نمائندوں میں شامل تھے۔