راجو، شیام اور بابو راؤ کی واپسی کا انتظار کرنے والے مداحوں کے لئے بری خبر ہے۔ ’’ہیرا پھیری ۳‘‘ اس سال شروع نہیں ہوگی۔ ہدایت کار پریہ درشن نے تصدیق کی ہے کہ حقوق کے قانونی تنازعے کے باعث فلم کی پروڈکشن روک دی گئی ہے۔
EPAPER
Updated: February 26, 2026, 9:10 PM IST | Mumbai
راجو، شیام اور بابو راؤ کی واپسی کا انتظار کرنے والے مداحوں کے لئے بری خبر ہے۔ ’’ہیرا پھیری ۳‘‘ اس سال شروع نہیں ہوگی۔ ہدایت کار پریہ درشن نے تصدیق کی ہے کہ حقوق کے قانونی تنازعے کے باعث فلم کی پروڈکشن روک دی گئی ہے۔
فلم ’’ہیرا پھیری ۳‘‘ کے مستقبل پر سوالیہ نشان لگ گیا ہے۔ ہدایت کار پریہ درشن نے ای ٹائمز کو دئیے گئے انٹرویو میں واضح کہا، ’’یقینی طور پر اس سال نہیں۔‘‘ فلم کی ابتدائی تیاری شروع ہو چکی تھی، تاہم حقوق کے تنازع نے اسے روک دیا۔ پریہ درشن کے مطابق،’’کچھ لوگوں نے کہا کہ ان کے پاس فلم کے حقوق ہیں، جبکہ دوسروں نے موسیقی کے حقوق کا دعویٰ کیا ہے۔‘‘
یہ بھی پڑھئے: رشمیکا مندانا اور وجے دیورا کونڈا شادی کے بندھن میں بندھ گئے
رپورٹس کے مطابق پروڈیوسر جی پی وجے کمار نے مدراس ہائی کورٹ سے رجوع کیا اور دعویٰ کیا کہ فلم کے حقوق ان کے پاس ہیں، نہ کہفیروز ناڈیاڈ والا کے پاس۔ پروڈکشن ہاؤس سیون آرٹس انٹرنیشنل کا مؤقف ہے کہ ناڈیاڈوالا کے پاس صرف ملیالم فلم رام جی راؤ اسپیکنگکے ریمیک حقوق تھے، جس پر پہلی ہیرا پھیری مبنی تھی۔ ادھر بھوشن کمار نے بھی عوامی وضاحت جاری کی کہ ’’ہیرا پھیری ۳‘‘ کے میوزک رائٹس ان کے پاس ہیں۔ جب تک یہ تمام معاملات عدالت میں حل نہیں ہوتے، فلم آگے نہیں بڑھ سکتی۔
یہ بھی پڑھئے: ۱۵؍ سال بعد ہولی پر کسی بڑی فلم کی ریلیز نہیں، کرکٹ ورلڈ کپ وجہ
فلم کو ایک اور دھچکا اس وقت لگا جب پریش راول نے عارضی طور پر پروجیکٹ سے کنارہ کشی اختیار کی۔ اس دوران یہ خبریں بھی آئیں کہ اکشے کمار نے ۲۵؍ کروڑ روپے ہرجانے کا مطالبہ کیا۔ بعد ازاں معاملہ طے پا گیا اور اکشے کمار نے کیس واپس لے لیا۔ پریہ درشن نے وضاحت کی کہ ’’میں نے لوگوں کو گرتے اور پھر ایک ساتھ کام کرتے دیکھا ہے۔ مجھے نہیں لگتا کہ سیاست یا سنیما میں مستقل دشمن ہوتے ہیں۔‘‘
یہ بھی پڑھئے: کیرالا ہائی کورٹ کو فرقہ وارانہ خدشات ، ’’دی کیرالا اسٹوری ۲‘‘ کی ریلیز روکی گئی
’’بھاگم بھاگ‘‘ سیکوئل پر بھی وضاحت
پریہ درشن نے فلم ’’بھاگم بھاگ‘‘ کے ممکنہ سیکوئل پر بھی بات کی۔ انہوں نے بتایا کہ انہیں ہدایت کاری کی پیشکش ہوئی تھی مگر انہوں نے اس میں شامل نہ ہونے کا فیصلہ کیا۔ منوج باجپائی کے ممکنہ طور پر گووندا کی جگہ لینے کی قیاس آرائیوں پر انہوں نے کہا، ’’مجھے نہیں معلوم کہ وہ کیا کر رہے ہیں یا موضوع کیا ہے۔‘‘
’’ہیرا پھیری‘‘ فرنچائز میں راجو، شیام اور بابو راؤ کے کردار، اکشے کمار، سنیل شیٹی اور پریش راول، بالی ووڈ کی مقبول ترین مزاحیہ کرداروں میں شمار ہوتے ہیں۔ تاہم، جاری قانونی پیچیدگیوں نے سیکوئل کو غیر یقینی مدت کیلئے تعطل میں ڈال دیا ہے۔