Inquilab Logo Happiest Places to Work

راکی اور رانی کی پریم کہانی نے تیسرے دن ۴۵؍کروڑ کمالئے

Updated: July 31, 2023, 5:20 PM IST | Mumbai

فلم نے اتوار کو باکس آفس پر ۱۸؍کروڑ روپے سے زائد کمائی کی تھی

Rocky Aur Rani Ki Prem Kahani. Photo : INN
راکی اور رانی کی پریم کہانی۔ تصویر : آئی این این

کرن جوہر کی راکی اور رانی کی پریم کہانی نے باکس آفس پر پہلے ویک اینڈمیں ۴۵ء۹۰؍کروڑ کما لئے۔واضح رہے کہ جمعہ کو ریلز کے بعد  فلم کے مجموعہ میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ویک اینڈ میں دوسرے اور تیسرے درجے میں اضافہ دیکھنے کوملا ہے۔ 
واضح رہے کہ فلم میں عالیہ بھٹ اور رنویر سنگھ نے رانی چٹرجی اور راکی رندھاوا کا کردار ادا کیا ہے۔ علاوہ ازیں دھرمیندر، جیا بچن اور شبانہ اعظمی نے بھی فلم میں اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔ 
فلم کے تعلق سے فلم کریکٹک ترین آدرش نے ٹویٹ کیا کہ ’’راکی اور رانی کی پریم کہانی نے تیسرے دن بھی باکس آفس پر مضبوطی کا مظاہرہ کیا۔سنیچر اور اتوار کی غیر معمولی کامیابی نے فلم کےتھیٹر کے سفر کو  فروغ دیا ہے۔ فلم نے باکس آفس پر جمعہ کو ۱۰ء۱۱؍کروڑ، سنیچر کو ۰۵ء۱۶؍روپے کروڑاور اتوار کو   ۱۸ء۷۵؍کروڑکمائے ہیںجس کے بعد اس کی مجموعی کمائی  ۴۵ء۹۰؍کروڑ روپے ہو گئی ہے۔ بڑے مراکز میں فلم کی کارکردگی پہلے دن سے خوب رہی  لیکن سنیچر اور اتوار کودوسرے اور تیسرے درجے میں فلم کی شاندار ترقی نے ناقدین کو خاموش کر دیا ہے، جن کا مانناتھا کہ  یہ دوسرے اور تیسرے درجے  میں اتنی اچھی کارکردگی کا مظاہر ہ نہیں کرے گی۔ اب فلم کو چوتھے اور باقی دنوں میں بھی  اس کارکردگی کو جاری رکھنے کی ضرورت ہے۔ ‘‘

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK