Inquilab Logo

راکی اور رانی کی پریم کہانی آئندہ سال اپریل میں ریلیز ہوگی

Updated: November 16, 2022, 12:31 PM IST | Agency | Mumbai

فلم اداکار رنویر سنگھ اور عالیہ بھٹ کی جوڑی والی فلم’راکی اور رانی کی پریم کہانی‘ آئندہ سال۲۸؍اپریل کو ریلیز ہوگی۔

Karan Johar .Picture:INN
کرن جوہر ۔ تصویر:آئی این این

فلم اداکار رنویر سنگھ اور عالیہ بھٹ کی جوڑی والی فلم’راکی اور رانی کی پریم کہانی‘ آئندہ سال۲۸؍اپریل کو ریلیز ہوگی۔اس فلم کو کرن جوہر پروڈیوس کر رہے ہیں۔ ’راکی اور رانی کی پریم کہانی‘ میں رنویر سنگھ،عالیہ بھٹ، دھرمندر، جیا بچن اور شبانہ اعظمی اہم رول ادا کر رہے ہیں۔ کرن جوہر نے اس فلم کی ریلیز کی تاریخ کا اعلان کرتے ہوئے لکھا’’آخرکار وقت آگیا ہے اپنے گھر یعنی سنیما ہال لوٹنے کا۔ ’راکی اور رانی کی پریم کہانی‘ ایک فیملی ڈراما ہے جو ہماری تہذیب سے جڑی  ہے۔اس فلم شاندار موسیقی بھی ہے۔اپنی فیملی  اور دوستوں کے ساتھ پال کارن خریدے اور پیار سے فلم کو دیکھیں۔ میں اور میری ٹیم کافی پُرجوش ہیں۔ہمیں یہ بتانے میں خوشی ہورہی ہے کہ فلم ’راکی اور رانی کی پریم کہانی‘ ۲۸؍اپریل۲۰۲۳ء کو ریلیز ہوگی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK