Inquilab Logo

روہت شیٹی نے رنویر سنگھ کومستقبل کا سپر اسٹار قرار دیا

Updated: August 13, 2022, 12:03 PM IST | Agency | Mumbai

بالی ووڈ اداکار رنویر سنگھ اور ہدایت کار روہت شیٹی کی جوڑی ایک بار پھر پردے پر نظر آئے گی۔ فلم ’سمبا‘ کے بعد اب یہ جوڑی کامیڈی فلم ’سرکس‘ کے ذریعے ناظرین کو محظوظ کرنے کیلئےتیارہے۔

Actor Ranveer Singh .Picture:INN
اداکار رنویر سنگھ ۔ تصویر:آئی این این

 بالی ووڈ اداکار رنویر سنگھ اور ہدایت کار روہت شیٹی کی جوڑی ایک بار پھر پردے پر نظر آئے گی۔ فلم ’سمبا‘ کے بعد اب یہ جوڑی کامیڈی فلم ’سرکس‘ کے ذریعے ناظرین کو محظوظ کرنے کیلئےتیارہے۔ اس سب کے درمیان روہت نےاپنے ایک حالیہ انٹرویو میں رنویر کی تعریف کرتے ہوئے انہیں بالی ووڈ کاآئندہ سپر اسٹار‘ قرار دیا اور انہیں بہترین اداکار بتایا۔ آنے والی فلم’سرکس‘اس سال۲۳؍دسمبر کو کرسمس کےموقع پر ریلیز ہونےوالی ہے۔ فلم میں رنویر سنگھ کےعلاوہ پوجا ہیگڑے، جیکلین فرنانڈیز، ورون شرما سمیت کئی بہترین اداکار ہیں۔ اسے روہت شیٹی نے ٹی سیریزکےساتھ مل کر پروڈیوس کیا ہے۔
رنویر کسی بھی شکل میں ڈھل سکتے ہیں: روہت شیٹی
 پنک ولا کے ساتھ بات چیت میں رنویر سنگھ کا حوالہ دیتے ہوئے روہت شیٹی نے کہا، ’’مجھے یقین تھا کہ وہ ’گول مال‘جیسی کامیڈی فلم کے لیے اچھا انتخاب ہوں گےکیونکہ ہم نے’سمبا‘ کیلئے ایک ساتھ کام کیا تھا جس میں کچھ مزاحیہ لہجہ ہے۔وہ اپنی کامک ٹائمنگ کو اچھی طرح سمجھتا ہے اور اسے اپنے انداز پر عبور حاصل ہے۔وہ ایک بہترین اداکار ہے، جسے آپ کسی بھی شکل میں ڈھال سکتے ہیں۔ وہ ’سمبا‘، ’سرکس‘،’خلجی‘،’رام لیلا‘ یا’باجی راؤ مستانی‘  سبھی طرح کی فلموں میں کام کر سکتا ہے۔اس میں کوئی شک نہیں کہ رنویر آنے والے دنوں کے ’سپر اسٹار‘ بننے جا رہے ہیں کیونکہ وہ تمام اسٹائل میں پرفارم کر سکتے ہیں۔
رنویر کی آنے والی فلم
 ’سرکس‘کےعلاوہ رنویر سنگھ جلد ہی کرن جوہر کی ہدایت کاری میں بننےوالی فلم ’راکی اور رانی کی پریم کہانی‘ میں بھی نظر آئیں گے۔ اس فلم میں عالیہ بھٹ، دھرمیندر، شبانہ اعظمی اور جیا بچن بھی مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں۔ اسے ۲۰۲۳ء میں بڑے پردے پر ریلیز کیا جائے گا۔ رنویر آخری بار فلم ’جئیش بھائی جوردار‘ میں نظر آئےتھے۔ فلم کو سامعین اور ناقدین کی جانب سےملے جلے ردعمل ملے تھے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK