Inquilab Logo

پاکستان: ضلعی اور سیشن کورٹ نے عمران خان کو مزید ۲؍ معاملات میں بری کیا

Updated: May 20, 2024, 3:48 PM IST | Islamabad

پاکستان کے ضلعی اور سیشن کورٹ نے پاکستان کے سابق وزیر اعظم عمران خان اور ان کی پارٹی کے دیگر لیڈران کو آزادی مارچ کے ۲؍ معاملات سے بری کردیا ہے۔ مارچ ۲۰۲۲ء کے لانگ مارچ کے دوران توڑ پھوڑ سے متعلق دو مقدمات میں عدالت کا فیصلہ پی ٹی آئی کے بانی اور دیگر سیاستدانوں کی جانب سے دائر بریت کی درخواستوں کی سماعت کے دوران سامنے آیا ہے۔

Imran Khan. Photo: INN
عمران خان۔ تصویر: آئی این این

پاکستان کے ضلعی اور سیشن کورٹ نے پاکستان کے سابق وزیر اعظم عمران خان اور ان کی پارٹی کے دیگر لیڈران کو وینڈیلیزم کے ۲؍ معاملات سے بری کر دیا ہے۔ اس ضمن میں جیوز نیوز نے بتایا کہ مارچ۲۰۲۲ء کے لانگ مارچ کے دوران توڑ پھوڑ سے متعلق دو مقدمات میں عدالت کا فیصلہ پی ٹی آئی کے بانی اور دیگر سیاستدانوں کی جانب سے دائر بریت کی درخواستوں کی سماعت کے دوران سامنے آیا ہے۔ عمران خان کے ساتھ وہ لیڈران جنہیں بری کیا گیا ہے، میں زرتاج گل، علی نواز اوان، فیصل جاوید، شاہ محمددقریشی، قاسم سوری، راجا خرم نواز، شیرین مزاری، سیف اللہ نیازی، اسد عمر اور عوامی مسلم لیگ کے چیف شیخ راشد احمد شامل ہیں۔ 

یہ بھی پڑھئے: ناگپور: کوراڈی کے بعد چندر پور میں بجلی پیدا کرنے والا ایک سیٹ بھی بند

عمران خان اور دیگر سیاستدانوں کے خلاف یہ معاملات عمران خان کو مبینہ بدعنوانی کے معاملے میں گرفتار کرنے کے بعد انتظامیہ کی جانب سے نافذ کئے گئے سیکشن ۱۴۴؍کی خلاف ورزی کرنے کے بعد درج کئے گئے تھے۔ عمران خان کے وکیل عنیم پنجوٹھا نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف کے بانی کے خلاف سیاسی انتقام کی بنیاد پر معاملات درج کئے گئے تھے۔ لانگ مارچ کے دوران عمران خان کے خلاف غارت گری کے کوئی بھی ثبوت نہیں تلاش کئے گئے ہیں۔تاہم، اسلام آباد انتظامیہ نے سیکشن ۱۴۴؍ نافذ کرنے کیلئے کوئی نوٹی فکیشن جاری نہیں کیا تھا۔ 

یہ بھی پڑھئے: پونے: کلیانی نگر میں کار نےموٹرسائیکل کو ٹکر ماری، ۲؍افرادکی موت، نابالغ گرفتار

انہوں نے مزید کہا کہ ان کےخلاف اس طرح کے مزید معاملات درج کئے گئے تھے جبکہ متعدد معاملات میں انہیں بری کیا گیا ہے۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ دیگر سیاسی لیڈران کو بھی غارت گری کے معاملات میں بری کیا گیا ہے۔ 
کوہسار پولیس اسٹیشن میں درج کردہ کیس میں عمران خان، قریشی، راشد، اوان، سوری اور نواز کو بری کرنے کا فیصلہ عدالتی مجسٹریٹ شہزاد خان نے جاری کیا ہے۔قبل ازیں عدالت نے اس کیس میں اپنا فیصلہ محفوظ رکھا تھا۔ خیال رہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے ۱۶؍ مئی کو ۱۹۰؍ ملین پاؤنڈ نیشنل کرائم ایجنسی سیٹلمینٹ کیس میں تحریک انصاف کے بانی کی ضمانت کی عرضی منظور کر لی تھی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK