Inquilab Logo

دہرہ دون: راج پور علاقہ میں کار حادثہ، ۲؍ ہلاک، ۳؍ زخمی

Updated: May 20, 2024, 5:08 PM IST | Dehradun

یہاں راج پور علاقہ میں شیکھر فال کے قریب ایک کار کے گہری کھائی میں گرنے کے بعد صبح ۲؍ افرادبشمول ایک خاتون کی موت ہوئی ہے جبکہ دیگر تین زخمی ہوئے ہیں۔ علاقے کے سب انسپکٹر سمیر سنگھ کے مطابق یہ حادثہ آج صبح ۳؍ بجکر ۳۰؍ منٹ پر اس وقت پیش آیا جب ۵؍ افراد شیکھر فال سے لوٹ رہے تھے۔ ـایس ڈی آر ایف کی ٹیم نے زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا ہے جہاں ان کا علاج جاری ہے۔

Photo: INN
تصویر: آئی این این

یہاں راج پور علاقہ میں شیکھر فال کے قریب ایک کار کے گہری کھائی میں گرنے کے بعد صبح ۲؍ افرادبشمول ایک خاتون کی موت ہوئی ہے جبکہ دیگر تین زخمی ہوئے ہیں۔علاقے کے سب انسپکٹر سمیر سنگھ کے مطابق یہ حادثہ آج صبح ۳؍ بجکر ۳۰؍ منٹ پر اس وقت پیش آیا جب ۵؍ افراد شیکھر فال سے لوٹ رہے تھےـ۔ خیال رہے کہ دہرادون سے ۱۳؍ کلومیٹر کی دوری پر واقع شیکھر فال علاقے کا مشہور ترین جھرنا ہے۔

یہ بھی پڑھئے: مہاراشٹر کی ۱۳؍ پارلیمانی نشستوں کیلئے آج ووٹنگ

سنگھ کے مطابق جائے وقوع پر خاتون اور مرد ہلاک ہو گئے تھے۔ ایس ڈی آر ایف کی ٹیم نے زخمیوں کو کار کی باقیات سے باہر نکالا اوردہرادون کے اسپتال پہنچایا۔ ان میں سے ۲؍افرادمیکس اسپتال میں جبکہ ایک کورونیشن اسپتال میں زیر علاج ہے۔
سب انسپکٹر کے مطابق کار کے بریک کی ناکامی کی وجہ سے یہ حادثہ درپیش آیا تھا۔مہلوکین کی شناخت دالان والا سے آیوش شرما (۳۰؍) اوراونی ککریتی(۲۹؍)کے طور پر کی گئی ہے جو دہرادون کے چھاؤنی والے علاقے میں رہتے تھے اور مسوری روڈ پر اپنا کیفے چلاتے تھے۔ زخمیوں کی شناخت ساگر ناروالا(۲۹؍)جو دہلی کے رہنے والے ہیں،یووراج بشت (۳۳؍)  اور دہرادون کی رہنے والی ایشا(۲۸؍)کے طور پر کی گئی ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK