Inquilab Logo Happiest Places to Work

موہت سوری اور آہان پانڈے کی فلم ’’سیارہ‘‘ کا ٹیزر جاری

Updated: May 30, 2025, 9:09 PM IST | Mumbai

یش راج فلمز کے بینر تلے بننے والی اس فلم کے ہدایتکار موہت سوری ہیں جبکہ چنکی پانڈے کے بھتیجے آہان پانڈے، انیت پڈا کے ساتھ مرکزی کردار ادا کررہے ہیں۔

Poster of the film Saiyaara. Photo: INN
فلم سیارہ کا پوسٹر۔ تصویر: آئی این این

چنکی پانڈے کے بھتیجے اور اننیا پانڈے کے کزن بھائی آہان پانڈے نے یش راج فلمز اور فلمساز موہت سوری کی لو اسٹوری فلم ’’سیارہ‘‘ سے بالی ووڈ میں اپنے اداکاری کے کریئر کا آغاز کرنے والے ہیں۔ وہ پردۂ سیمیں پر انیت پڈا کے ساتھ نظر آئیں گے۔ ’’سیارہ‘‘ کا ٹیزر حال ہی میں آن لائن ریلیز کیا گیا جو ’’عاشقی ۲‘‘ اور ’’ملنگ‘‘ سے ملتا جلتا ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ مذکورہ دونوں ہی فلمیں موہت سوری کی ہیں۔ 

ایک منٹ ۱۵؍ سیکنڈ کے ٹیزر نے محبت کی داستان کی جھلکیاں دکھائی ہیں۔ اسے جاری کرتے ہوئے یش راج فلمز نے سوشل میڈیا پر لکھا کہ ’’محبت کی ایک کہانی جو آپ کا دل توڑے گی بھی اور پھر اسے جوڑ بھی دے گی۔‘‘ فلم کی کہانی اور اسکرین پلے سنکلپ صدانا اور مکالمے روہن شنکر کے ہیں۔اس کی موسیقی متون، سچے پرمپارا، رشبھ کانت، وشال مشرا، تنشک باغچی، فہیم عبداللہ، ارسلان نظامی نے ترتیب دی ہے اور اس کے بول ارشاد کامل، متون، رشبھ کانت، راج شیکھر نے لکھے ہیں۔ یہ فلم ۱۸؍ جولائی ۲۰۲۵ء کو سنیما گھروں میں ریلیز ہوگئی۔ 

 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK