اداکارہ سیامی کھیر مسلسل نئی راہیں تلاش کر رہی ہیں اور فلمی دنیا کے ساتھ اپنے کھیل کے گہرے شوق کو خوبصورتی سے ہم آہنگ کر رہی ہیں۔ اپنے پیشہ ورانہ دائرہ کار کو بڑھاتے ہوئے، سیامی اب آئی پی ایل کے لیے کھیل نقاد کے طور پر اپنی شناخت بنا رہی ہیں۔
EPAPER
Updated: May 06, 2026, 3:05 PM IST | Mumbai
اداکارہ سیامی کھیر مسلسل نئی راہیں تلاش کر رہی ہیں اور فلمی دنیا کے ساتھ اپنے کھیل کے گہرے شوق کو خوبصورتی سے ہم آہنگ کر رہی ہیں۔ اپنے پیشہ ورانہ دائرہ کار کو بڑھاتے ہوئے، سیامی اب آئی پی ایل کے لیے کھیل نقاد کے طور پر اپنی شناخت بنا رہی ہیں۔
اداکارہ سیامی کھیر مسلسل نئی راہیں تلاش کر رہی ہیں اور فلمی دنیا کے ساتھ اپنے کھیل کے گہرے شوق کو خوبصورتی سے ہم آہنگ کر رہی ہیں۔ اپنے پیشہ ورانہ دائرہ کار کو بڑھاتے ہوئے، سیامی اب آئی پی ایل کے لیے کھیل نقاد کے طور پر اپنی شناخت بنا رہی ہیں اور جاری انڈین پریمیئر لیگ میں بطور اینالسٹ حصہ لے رہی ہیں۔
اپنے کھیل پس منظر اور فٹنیس کے لیے غیر متزلزل عزم کے باعث، اسپورٹس تجزیہ کی طرف ان کا یہ قدم نہایت فطری اور حقیقی محسوس ہوتا ہے۔ جہاں وہ فلموں میں مضبوط مقام بنا رہی ہیں، وہیں یہ نیا کردار ان کی ہمہ جہتی صلاحیتوں کو بھی ظاہر کرتا ہے اور اسکرین سے باہر بھی ناظرین سے جڑنے کی ان کی قابلیت کو اجاگر کرتا ہے۔ اس نئے دلچسپ مرحلے کے بارے میں بات کرتے ہوئے سیامی کھیر نے کہا’’جب میں ۱۴؍ سال کی تھی تو میرے والد کو میرے کرکٹ کے شوق کا اندازہ تھا اور انہوں نے مجھے مشورہ دیا کہ میں اسکول چھوڑ کر اسپورٹس براڈکاسٹنگ اختیار کروں۔ مجھے اسپورٹس سے محبت تھی لیکن میں پہلے اپنی تعلیم مکمل کرنا چاہتی تھی۔ کالج کے دوران مجھے اداکاری اور تھیٹر کا شوق ہوا اور پھر فلموں میں آ گئی۔ لیکن مجھے بہت خوشی ہے کہ میں فلموں کے ساتھ ساتھ اس کا بھی حصہ بنی ہوں۔ اسپورٹس ہمیشہ میری زندگی کی بنیاد رہا ہے، یہ صرف دیکھنے کی چیز نہیں بلکہ میں برسوں سے اس میں عملی طور پر شامل رہی ہوں۔ چاہے کرکٹ کھیلنا ہو، میراتھنز ہوں، آئرن مین مقابلے ہوں یا کھیلوں کو قریب سے فالو کرنا،کھیل ایک خاص نظم و ضبط اور سوچ پیدا کرتا ہے جسے میں نے اپنی اداکاری میں بھی شامل کیا ہے۔‘‘
یہ بھی پڑھئے:کانز ۲۰۲۶ء: کرن جوہر، آشوتوش گواریکر، مونی رائے، ایمی ورک کی شرکت
سیامی مزید کہتی ہیں ’’آئی پی ایل کے اس سیزن کا حصہ بننا بے حد پرجوش تجربہ ہے کیونکہ اس سے مجھے کھیل کو ایک بالکل مختلف زاویے سے دیکھنے کا موقع ملتا ہے۔ اور اکثر میں خود کو اس ماحول میں پیش کرنے کی کوشش کرتی ہوں کیونکہ میں اپنے بچپن کے ہیروز کے ساتھ بیٹھ کر میچ دیکھنااور اس پر گفتگو کر رہی ہوتی ہوں۔‘‘
انہوںنے مزید کہاکہ ’’اگر منصوبہ بندی درست ہو تو ہر کام کے لیے وقت نکالا جا سکتا ہے۔ آئی پی ایل میں کرک بز کے ساتھ کام کے علاوہ میں نے دو فلمیں مکمل کر لی ہیں اور اپنی تیسری فلم کے لیے ٹریننگ بھی کر رہی ہوں۔ میری خواہش ہے کہ میں اسی توازن کو برقرار رکھوں اور ان کاموں میں مصروف رہوں جو مجھے پسند ہیں۔
یہ بھی پڑھئے:ایران کے متحدہ عرب امارات پر دوسرے روز بھی میزائلوں اور ڈرون سے حملے
آخر میں وہ کہتی ہیںکہ ’’مجھے سب سے زیادہ جو چیز متاثر کرتی ہے وہ یہ ہے کہ فلم اور اسپورٹس دونوں دنیا میں کہانی سنانے کا پہلو مشترک ہے۔ دونوں جذبات، غیر یقینی صورتحال اور انسانی جذبے سے چلتے ہیں۔ چاہے میں فلم کے سیٹ پر ہوں یا کسی میچ پر گفتگو کر رہی ہوں، اصل میں میں کہانیوں سے جڑی ہوتی ہوں اور اگر میں دونوں جگہ دیانتداری اور حقیقت پسندی لا سکوں تو مجھے لگتا ہے کہ میں درست راستے پر ہوں۔‘‘
سایامی کھیر جس طرح اپنی صلاحیتوں کو نکھار رہی ہیں اور اپنے کیریئر کو متنوع بنا رہی ہیں، اسپورٹس تجزیہ میں ان کی شمولیت ان کی متحرک شخصیت کا ثبوت ہے۔ایسی شخصیت جو جذبے، نظم و ضبط اور نئے میدانوں کو آزمانے کی ہمت رکھتی ہے جبکہ اپنے فن سے جڑی رہتی ہے۔