گووندا کے بیٹے یشوردھن کو لانچ کریں گے۔ فلمساز ساجد خان جنہوں نے آخری بار ہاؤس فل۴؍ کی ہدایت کاری کی تھی ۔ اب ۷؍ سال بعد رومانوی کامیڈی کے ساتھ فلمسازی میں لوٹ رہے ہیں۔
EPAPER
Updated: October 10, 2025, 6:18 PM IST | Mumbai
گووندا کے بیٹے یشوردھن کو لانچ کریں گے۔ فلمساز ساجد خان جنہوں نے آخری بار ہاؤس فل۴؍ کی ہدایت کاری کی تھی ۔ اب ۷؍ سال بعد رومانوی کامیڈی کے ساتھ فلمسازی میں لوٹ رہے ہیں۔
ساجد خان اب زی اسٹوڈیوز کے ساتھ ایک رومانوی کامیڈی کے لیے سرخیوں میں ہیں اور اس میں گووندا کے بیٹے یشوردھن آہوجا کے ساتھ لاپتا لیڈیز اسٹار نیتانشی گوئل اور ساؤتھ اسٹار کریتی شیٹی کام کریں گی ۔ فلم کے بارے میں تفصیلات بتاتے ہوئے، ایک ذرائع نے مڈ ڈے کو بتایا کہ ’’ساجد سے زی اسٹوڈیوز نے رابطہ کیا ہے، لیکن انہوں نے ابھی تک ہاں نہیں کی ہے۔ اسٹوڈیوز کے سربراہ انہیں فلم کیلئے سائن کرنے کے خواہشمند ہیں کیونکہ ساجد خان میں کامیڈی کے بہت زیادہ عناصرہیں۔ یشوردھن کے پاس فینٹم اسٹوڈیوز کے ساتھ ایک اور پروجیکٹ ہے، لیکن امکان ہے کہ وہ اس سے پہلے اس فلم کی شوٹنگ شروع کریں گے ۔ ساجد جان ابراہم کے ساتھ فلم بنانے والے تھے لیکن وہ پروجیکٹ ناکام ہوگیا۔
بہت سے لوگوں کو یاد نہیں ہوگا لیکن ساجد خان نے چند سال قبل ہدایتکار کے طور پر اپنی واپسی کا اعلان کیا تھا جس میں جان ابراہم اور رتیش دیشمکھ نے۱۰۰؍ فیصد اداکاری کی تھی۔ تاہم وہ فلم کبھی شروع نہیں ہوئی اور بعد میں یہ خبر آئی کہ جان ابراہم بھی اس سے باہر ہو گئے کیونکہ وہ مزاحیہ فلم کرنے میں دلچسپی نہیں رکھتے تھے۔
ساجد خان نے۲۰۰۷ءمیں ہے بے بی کے ساتھ اپنی ہدایت کاری کی شروعات کی تھی جس میں اکشے کمار، فردین خان، رتیش دیشمکھ اور ودیا بالن شامل تھے۔ فلم نے باکس آفس پر بڑی کامیابی حاصل کی۔ بعد میں انہوں نے۲۰۱۰ء میں ہاؤس فل اور۲۰۱۲ء میں ہاؤس فل۲؍ کی ہدایت کاری کی دونوں ہی باکس آفس پر کامیاب ہوئیں۔تاہم ان کی آخری دو ڈائریکشنز ہمت والا (۲۰۱۳ء) اور ہمشکل (۲۰۱۴ء) باکس آفس پر ناکام رہیں۔ اب وہ گووندا کے بیٹے کو بالی ووڈ میں لانچ کرنے کے لئے فلم بنارہے ہیں اور انہیں امید ہے کہ وہ اس میں کامیاب رہیں گے۔