Inquilab Logo Happiest Places to Work

جموں میں فاروق عبداللہ کو قتل کرنے کی کوشش، حملہ آور گرفتار

Updated: March 12, 2026, 9:40 AM IST | Jammu

جموں کے گریٹر کالاش علاقے میں اُس وقت خوف و ہراس پھیل گیا جب بدھ کی شام ایک شادی کی تقریب کے دوران ایک شخص نے فاروق عبداللہ پر پستول سے فائرنگ کی تاہم غنمیت یہ رہی ہے کہ گولی کسی کو نہیں لگی۔ فائرنگ کے اس واقعہ میں نائب وزیر اعلیٰ سریندر چودھری معمولی زخمی ہوئے ہیں۔

ecurity personnel deployed outside the residence of National Conference president Farooq Abdullah.Photo:PTI
نیشنل کانفرنس کے صدر فاروق عبداللہ کی رہائش گاہ کے باہر تعینات سیکورٹی اہلکار۔ تصویر: پی ٹی آئی

جموں کے گریٹر کالاش علاقے میں اُس وقت خوف و ہراس پھیل گیا جب بدھ کی شام ایک شادی کی تقریب کے دوران ایک شخص نے فاروق عبداللہ پر پستول سے فائرنگ کی تاہم غنمیت یہ رہی ہے کہ گولی کسی کو نہیں لگی۔ فائرنگ کے اس واقعہ میں نائب وزیر اعلیٰ سریندر چودھری معمولی زخمی ہوئے ہیں۔ 
واقعہ رائل پارک کے نزدیک پیش آیا جہاں شادی کی تقریب جاری تھی۔ جیسے ہی گولی کی آواز سنائی دی، وہاں موجود حفاظتی اہلکاروں نے فوری حرکت میں آتے ہوئے حملہ آور کو قابو میں کر لیا اور اسے موقع پر ہی گرفتار کر لیا۔ سی سی ٹی وی فوٹیج جو کہ وزیرا علیٰ عمر عبداللہ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر شیئر کی ہے صاف دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک شخص پیچھے سے آکر ڈاکٹر فاروق عبداللہ پر نزدیک سے گولی چلا رہے ہیں تاہم غنمیت یہ رہی ہے کہ گولی فاروق عبداللہ کو نہیں لگی اور اس طرح وہ بال بال بچ گئے۔ 

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

A post shared by Inquilab - انقلاب (@theinquilab.in)

 

ابتدائی تحقیقات کے مطابق حملہ آور کی شناخت کمل سنگھ جموال، ساکن پرانی منڈی جموں، کے طور پر ہوئی ہے۔ پولیس کے مطابق ملزم کئی منٹ تک مقام کے آس پاس منڈلاتا رہا اور پھر ایک گولی چلائی، جو کسی کو لگی نہیں۔  ایک پولیس افسر نے بتایا کہ ملزم کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کر دی گئی ہے تاکہ یہ معلوم کیا جا سکے کہ فائرنگ کے پیچھے اصل مقصد کیا تھا۔ 
فائرنگ کے بعد علاقے میں سیکوریٹی مزید سخت کر دی گئی اور پولیس کی اضافی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئی ہیں۔ شادی کی تقریب کے آس پاس واقع گھروں اور دکانوں کے سی سی ٹی وی فوٹیج بھی حاصل کیے جا رہے ہیں جبکہ عینی شاہدین کے بیانات بھی قلم بند کیے جا رہے ہیں۔  پولیس نے عوام کو یقین دلایا ہے کہ معاملے کی مکمل جانچ کی جا رہی ہے اور ہر پہلو کو باریک بینی سے دیکھا جا رہا ہے۔ 

یہ بھی پڑھئے:شریا گھوشال:سریلی آواز،منفرد انداز اور بے مثال گائیکی کی حامل گلوکارہ

اس حملے کے بعد صورتحال پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے وزیراعلیٰ عمر عبداللہ نے ایک سنجیدہ سوال اٹھایا ہے کہ زیڈ سیکوریٹی اور این ایس جی کی سخت حفاظتی پرت کے باوجود ایک شخص پستول لے کر فاروق عبداللہ کے نزدیک کیسے پہنچا؟ عمر عبداللہ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر لکھا: اللہ مہربان ہے۔ میرے والد بڑی آفت سے بچے۔ تفصیلات ابھی پوری نہیں لیکن جو معلوم ہے وہ یہ کہ ایک شخص بھرے پستول سمیت بالکل نزدیک آ کر فائر کرنے میں کامیاب ہوا۔ صرف قریبی سیکوریٹی ٹیم کی مداخلت نے گولی کے رخ کو موڑا اور حملے کو ناکام بنایا۔ ابھی بہت سے سوالات ہیں جن کے جواب نہیں ملے، خاص طور پر یہ کہ ایک زیڈ پلس پروٹیکشن والے سابق وزیراعلیٰ تک کوئی قاتل اتنی آسانی سے کیسے پہنچ گیا۔ 

یہ بھی پڑھئے:ملک میں گیس سلنڈر کی شدید قلت سے ہاہاکار

وزیراعلیٰ کی جانب سے شیئر کی گئی سی سی ٹی وی فوٹیج میں صاف دکھائی دیتا ہے کہ حملہ آور انتہائی قریب آتا ہے اور فاروق عبداللہ پر پستول تان کر فائر کرتا ہے۔ فوٹیج میں سیکوریٹی اہلکاروں کو چند ہی لمحوں میں حملہ آور پر جھپٹتے اور اسے قابو میں کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔  ذرائع کے مطابق حملہ آور نے پروگرام کے مقام کے آس پاس کچھ وقت گزارا اور جیسے ہی اسے موقع ملا، اس نے فائرنگ کی کوشش کی۔ حملے کے فوراً بعد سیکوریٹی اہلکاروں نے اسے دبوچ لیا اور اسلحہ بھی موقع سے برآمد ہوا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK