Inquilab Logo Happiest Places to Work

سلمان خان اور نین تارہ کی نئی فلم SVC63 کا ممکنہ ٹائٹل ’’دی میسنجر‘‘

Updated: May 08, 2026, 6:07 PM IST | Mumbai

سلمان خان کی آنے والی فلم SVC63 کے حوالے سے اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، جس کا ممکنہ عنوان ابThe Messenger بتایا جا رہا ہے۔ رپورٹس کے مطابق وامشی پیڈیپلی کی ہدایت کاری میں بننے والی یہ فلم ایک تھریلر اور جاسوسی ڈرامہ ہوگی جس میں سلمان خان کو ایک نئے انداز میں پیش کیا جائے گا۔ فلم میں نین تارہ مرکزی کردار ادا کر رہی ہیں۔

Salman And Nayanthara.Photo:INN
سلمان خان اور نین تارا۔ تصویر:آئی این این

سلمان خان کی اگلی فلم کے حوالے سے تازہ اطلاع نے مداحوں میں جوش بڑھا دیا ہے۔ رپورٹس کے مطابق، سلمان کی آنے والی فلم، جسے عارضی طور پر SVC63 کہا جا رہا تھا، اب مبینہ طور پر ’’دی میسنجر‘‘ کے عنوان سے ریلیز کی جا سکتی ہے۔ اطلاعات کے مطابق، یہ فلم تھریلر اور جاسوسی ڈرامے کے امتزاج کے طور پر تیار کی جا رہی ہے، جس میں ایکشن، سسپنس اور اسرار کو مرکزی حیثیت حاصل ہوگی۔ فلم کی ہدایت کاری وامشی پیڈیپلی کر رہے ہیں، جبکہ اس میں نین تارہ سلمان خان کے مدمقابل مرکزی کردار میں نظر آئیں گی۔ یہ جوڑی پہلی بار ایک ساتھ اسکرین شیئر کرتی دکھائی دے گی، جس کے باعث فلم پہلے ہی کافی توجہ حاصل کر چکی ہے۔
رپورٹس کے مطابق، فلم کی شوٹنگ کا پہلا شیڈول ممبئی میں مکمل کیا جا چکا ہے، جبکہ اب ٹیم اگلے مرحلے کی تیاریوں میں مصروف ہے، جس کی شوٹنگ کیرالہ میں متوقع ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ میکرز فلم کی کہانی کو مکمل طور پر خفیہ رکھنا چاہتے ہیں، اسی لیے کئی اہم کاسٹ ممبرز اور کیمیو رولز کے بارے میں تفصیلات ابھی تک منظر عام پر نہیں لائی جا رہیں۔ اسی دوران راجپال یادو کے فلم میں شامل ہونے کی خبریں بھی سامنے آئی ہیں۔ سلمان اور راجپال اس سے قبل ’’پارٹنر‘‘ جیسی کامیاب فلم میں ایک ساتھ کام کر چکے ہیں۔ رپورٹس کے مطابق ’’دی میسنجر‘‘ میں راجپال یادو کا کردار صرف مزاحیہ ریلیف تک محدود نہیں ہوگا بلکہ اس میں کئی مختلف پہلو دیکھنے کو ملیں گے۔

یہ بھی پڑھئے:پرینکا چوپڑہ اور اورلینڈو بلوم تھریلر ’’ری سیٹ‘‘ میں ایک ساتھ جلوہ گر ہوں گے


یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ راج پال کے لیے یہ سال خاصا مصروف ثابت ہونے والا ہے، کیونکہ وہ مبینہ طور پر ’’ویلکم ٹو دی جنگل‘‘ اور ’’حیوان‘‘ جیسے پروجیکٹس میں بھی اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق وامشی سلمان خان کو ایک مکمل نئے انداز میں پیش کرنا چاہتے ہیں، جہاں ان کا کردار زیادہ سنجیدہ، ایکشن پر مبنی اور جاسوسی دنیا سے جڑا ہوگا۔ فلم میں بڑے پیمانے کے ایکشن سیکوئنس، اسرار اور جاسوسی کے عناصر شامل کیے جا رہے ہیں، جس کی وجہ سے اسے سلمان خان کے کیریئر کے منفرد پروجیکٹس میں شمار کیا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھئےاکھلیش یادو ممتا بنرجی سے ملنے بنگال پہنچے


اسی کے ساتھ رپورٹس میں یہ دعویٰ بھی سامنے آیا ہے کہ اس فلم کی تکمیل کے بعد سلمان خان اپنی مجوزہ سپر ہیرو فلم پر کام شروع کریں گے جسے ۲۰۲۷ء میں ریلیز کیے جانے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق، اس سپر ہیرو پراجیکٹ میں بڑے پیمانے کے ایکشن مناظر اور جدید ویژول ایفیکٹس شامل ہوں گے۔ واضح رہے کہ آئندہ چند ماہ میں سلمان خان کی فلم ’’ماتربھومی‘‘ بھی ریلیز ہونے وائی ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK