Inquilab Logo

سلمان خان کی فلم’بھائی جان‘ میں پلک تیواری کام کریںگی

Updated: June 12, 2022, 9:38 AM IST | Mumbai

بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان کی آئندہ فلم ’بھائی جان‘ میں شویتا تیواری کی بیٹی پلک تیواری کام کرتی ہوئی نظر آسکتی ہیں

Palak Tiwari
پلک تیواری

بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان کی آئندہ فلم ’بھائی جان‘ میں شویتا تیواری کی بیٹی پلک تیواری کام کرتی ہوئی نظر آسکتی ہیں۔واضح رہے کہ سلمان خان ان دنوں اپنی آنے والی فلم بھائی جان پر کام کر رہے ہیں۔ یاد رہے کہ حال ہی میں اس فلم کے پروڈیوسروں نے ’کبھی عید کبھی دیوالی‘ کا نام بدل کر ’بھائی جان‘ رکھا ہے۔
 ایسی خبریںگشت کر رہی ہیں کہ اس فلم میں پلک تیواری کی انٹری ہوگئی ہے۔اس فلم میں وہ پنجابی گلوکار اور اداکار جسّی گل کے ساتھ دکھائی دیںگی۔سلمان خان نے خودپلک تیواری کواس فلم کےلئے کاسٹ کیا ہے۔فلم میں پلک اور جسّی کا ایک گانا بھی ہوگا۔فرہاد سمجی کے ڈائریکشن میں بننے والی اس فلم میں سلمان خان شہناز گل،پلک تیواری اور جسّی گل کے علاوہ وینکٹیش،پوجاہیگڑے اور سدھارتھ بھی اہم رول نبھا رہے ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK