Inquilab Logo Happiest Places to Work

سنیل لہری کو پسند نہیں آیا رنبیر کپور کا ’’رام‘‘ روپ، کہا: بہتر ہوتا نیا اداکار منتخب کرلیتے

Updated: April 05, 2026, 9:02 PM IST | Mumbai

نتیش تیواری کی فلم رامائن کے ٹیزر نے سوشل میڈیا پر بحث چھیڑ دی ہے۔ پرانی رامائن کے فنکاروں کی رائے ملتی جُلتی نظر آ رہی ہے۔ جہاں ماں سیتا کا کردار نبھانے والی دپیکا چکھلیہ کو یہ ٹیزر پسند آیا، وہیں لکشمن کے معروف اداکار سنیل لہری نے اس پر ناراضگی ظاہر کی ہے۔ سنیل لہری کا ماننا ہے کہ رنبیر کپور کے چہرے پر بھگوان رام جیسی معصومیت اور نرم دلی نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ’’اینیمل‘‘ جیسی فلم کے بعد انہیں اس روپ میں دیکھنا تھوڑا مشکل لگ رہا ہے۔

Sunil Lehri And Ranbir Kapoor.Photo:INN
سنیل لہری اور رنبیر کپور۔ تصویر:آئی این این

نتیش تیواری کی’’رامائن‘‘ کا ٹیزر سامنے آتے ہی سوشل میڈیا پر ملے جلے ردعمل دیکھنے کو ملے ہیں۔ جہاں ایک طرف لوگ اس شاندار سنیماٹک تجربے کے لیے پرجوش ہیں، وہیں دوسری طرف ٹیزر کے وی ایف ایکس نے کئی مداحوں کو مایوس بھی کیا ہے۔ اس دوران رامانند ساگر کے مشہور ٹی وی شو رامائن  میں لکشمن کا یادگار کردار نبھانے والے اداکار سنیل لہری نے بھی فلم کے ٹیزر پر اپنی  رائے  پیش کی  ہے۔
سنیل لہری نے بتایا کہ ’’رامائن ‘‘ٹیزر کی کچھ چیزوں نے انہیں کافی پریشان کیا ہے۔ انہوں نے خاص طور پر رنبیر کپور کے لک پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ان کے چہرے پر وہ معصومیت نظر نہیں آتی جو بھگوان وشنو کے روپ شری رام کے لیے ضروری ہے۔ سنیل لہری کے مطابق، رنبیر کا لک اس عظیم کردار کی عظمت اور نرم دلی کے ساتھ انصاف نہیں کر پا رہا۔
رنبیر کپور کے چہرے پر نظر نہیں آتی معصومیت 
سنیل لہری نے ڈی این اے سے بات کرتے ہوئے رنبیر کپور کے رام لک پر اپنی کھری رائے دی۔ انہوں نے کہاکہ ’’رنبیر ٹھیک لگ رہے ہیں، لیکن ان کے چہرے پر وہ معصومیت تھوڑی کم ہے۔ جو صبر، سکون اور سادگی ارون گوول کے چہرے پر دکھائی دیتی تھی، وہ یہاں غائب ہے۔ تاہم، مجھے یقین ہے کہ رنبیر اپنی اداکاری سے اس کردار کے ساتھ انصاف ضرور کریں گے۔‘‘

یہ بھی پڑھئے:میسی نے انٹر میامی کے نئے نو اسٹیڈیم میں پہلا گول داغ کر بیکہم کا خواب پورا کر دیا


رنبیر کپور کو ’’رام‘‘ کے طور پر قبول کرنا تھوڑا مشکل
سنیل لہری نے ان لوگوں کی بات سے بھی اتفاق کیا جنہیں لگتا ہے کہ اینیمل جیسی پرتشدد فلم کے بعد رنبیر کو بھگوان رام کے روپ میں قبول کرنا تھوڑا مشکل ہے۔ انہوں نے کہا کہ ’’رنبیر کا لک تھوڑا سخت لگ رہا ہے، وہ لکشمن  یا بھرت کے کردار میں زیادہ بہتر لگتے۔ ایسے رول کے لیے ہمیشہ ایک نیا چہرہ منتخب کرنا بہتر ہوتا ہے۔ ایک ایسا اداکار جس کی کوئی پرانی تصویر یا تنازع نہ ہو، وہ اس رول کے لیے بالکل موزوں ہوتا ہے۔‘‘

یہ بھی پڑھئے:امریکہ کے ساتھ جنگ کے دوران ایران نے انٹرنیٹ شٹ ڈاؤن میں ریکارڈ قائم کر دیا


دیوالی پر ریلیز ہوگا ’’رامائن‘‘کا پہلا پارٹ
نتیش تیواری  کی فلم ’’رامائن‘‘ میں کئی ستاروں کا جال   ہے۔ جہاں رنبیر کپور بھگوان رام کے کردار میں ہیں، وہیں سائی پلوی ماں سیتا کے روپ میں نظر آئیں گی۔ ’’کے جی ایف’‘‘کے اسٹار یش اس فلم میں راون کا زبردست کردار نبھا رہے ہیں۔ فلم میں سنی دیول کو ہنومان اور روی دوبے کو لکشمن  کے طور پر کاسٹ کیا گیا ہے۔ اتنا ہی نہیں، فلم میں کاجل اگروال مندو دَری اور رکول پریت سنگھ سورپنکھا کے کردار میں نظر آئیں گی۔ رامائن فلم کا پہلا حصہ اسی سال دیوالی پر سنیما گھروں میں ریلیز ہوگا، جبکہ دوسرا حصہ دیوالی ۲۰۲۷ء میں ریلیز کیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK