• Mon, 07 September, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

سلمان خان نے منوج تیواری کی بیٹی کو انڈوں کے معاملے پر خبردار کردیا

Updated: September 06, 2026, 6:02 PM IST | Mumbai

مشہور ریئلیٹی شو ’’بگ باس ۲۰‘‘ کے گرینڈ پریمیئر سے پہلے سلمان خان نے منوج تیواری کی بیٹی رِیتی تیواری کے ساتھ ایک دلچسپ مذاق کیا، جس کا تعلق ان کے والد کے بگ باس کے پرانے تنازع سے تھا۔ شو کے میکرز نے ہفتے کی شام تصدیق کی کہ۲۴؍ سالہ رِیتی تیواری اس سیزن کی کنفرم کنٹسٹنٹ ہیں۔

Salman Khan And Rhiti Tiwari.Photo:INN
رِیتی تیواری اور سلمان خٓان۔ تصویر:آئی این این

مشہور ریئلیٹی شو ’’بگ باس ۲۰‘‘ کے گرینڈ پریمیئر سے پہلے سلمان خان نے منوج تیواری کی بیٹی  رِیتی تیواری (Rhiti Tiwari)  کے ساتھ ایک دلچسپ مذاق کیا، جس کا تعلق ان کے والد کے بگ باس کے پرانے تنازع سے تھا۔ شو کے میکرز نے ہفتے کی شام تصدیق کی کہ۲۴؍ سالہ رِیتی تیواری اس سیزن کی کنفرم کنٹسٹنٹ ہیں۔ 

پرومو ویڈیو میں منوج تیواری اسٹیج پر اپنے مشہور گانے ’’رِنکیا کے پاپا‘‘ پر پرفارم کرتے دکھائی دیتے ہیں۔ اس دوران سلمان خان نے ان سے مذاق کرتے ہوئے پوچھا کہ کہیں انہوں نے اس سیزن کے ٹیگ لائن ’’تتھاس تو‘‘ کو غلط سمجھ کر یہ تو نہیں سوچ لیا کہ وہ دوبارہ شو میں داخل ہوسکتے ہیں۔ اس کے بعد منوج تیواری نے اپنی بیٹی رِیتی کا تعارف کروایا، جو ’’ بگ باس ۲۰‘‘میں بطور کنٹسٹنٹ حصہ لینے والی ہیں۔ 

یہ بھی پڑھئے:اے کے ہنگل فلموں کے سدا بہار ’انکل‘ تھے

رِیتی نے اسٹیج پر اپنی گلوکاری کی صلاحیت بھی دکھائی، جس پر سلمان خان متاثر نظر آئے۔ تاہم، سلمان نے موقع کو مزاحیہ بنانے کے لیے رِیتی کو ایک خاص مشورہ دیا۔ انہوں نے انہیں کہا کہ  بگ باس کے گھر میں انڈوں کو لے کر کبھی لڑائی نہ کرنا ۔ اس کے فوراً بعد سلمان نے مزاحیہ انداز میں کہا،’’باپ پہ مت جانا!  سلمان کا یہ جملہ منوج تیواری کے ’’بگ باس ۴‘‘ کے ایک مشہور واقعہ کی طرف اشارہ تھا۔ درحقیقت، منوج تیواری کے بگ باس کے پرانے سیزن میں کھانے، خاص طور پر انڈوں سے متعلق تنازع نے خاصی توجہ حاصل کی تھی۔ اسی پرانے واقعہ کو یاد کرتے ہوئے سلمان خان نے رِیتی کے ساتھ ہنسی مذاق کیا۔ رِیتی بھی سلمان کے جملے پر ہنستی ہوئی نظر آئیں اور اسی انداز میں جواب دیتی دکھائی دیں۔ اس پرومو نے شو کے آغاز سے پہلے ہی سوشل میڈیا پر کافی دلچسپی پیدا کردی ہے۔ 
 رِیتی تیواری کون ہیں؟  رِیتی، بھوجپوری اداکار، گلوکار اور سیاست دان  منوج تیواری  کی بیٹی ہیں۔ وہ گلوکاری، گیت لکھنے اور موسیقی سے وابستہ رہی ہیں اور اب ’’بگ باس ۲۰‘‘کے ذریعے ٹیلی ویژن ریئلیٹی شو میں اپنا سفر شروع کرنے جارہی ہیں۔ ان کی انٹری کو اس لیے بھی خاص قرار دیا جارہا ہے کیونکہ ان کے والد خود ماضی میں بگ باس کا حصہ رہ چکے ہیں۔ 

یہ بھی پڑھئے:غزہ کی زمین اصل وارثین کے حوالے کی جائے: آسٹریائی نوبیل انعام یافتہ ادیبہ

’’بگ باس ۲۰‘‘کا گرینڈ پریمیئر۶؍ستمبر ۲۰۲۶ء کو ہونے جارہا ہے اور سلمان خان ایک بار پھر شو کی میزبانی کر رہے ہیں۔ شو میں مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی شخصیات شامل ہیں، جس میں رِیتی تیواری کے علاوہ دیگر ٹی وی، موسیقی، کھیل اور تفریحی دنیا کے نام بھی شامل ہیں۔ شو کلرس پر نشر ہوگا جبکہ جیو ہاٹ اسٹار  پر بھی اس کی اسٹریمنگ کی جائے گی۔  سلمان خان کا رِیتی تیواری کو انڈوں سے متعلق مشورہ اور ”باپ پہ مت جانا‘‘ والا جملہ بگ باس ۲۰؍ کے پہلے ہی پرومو میں تفریح کا بڑا موضوع بن گیا ہے۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ منوج تیواری کی بیٹی رِیتی بگ باس کے گھر میں اپنے والد کی شناخت سے الگ اپنی شخصیت اور کھیل کے ذریعے ناظرین پر کس طرح اثر ڈالتی ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK