Inquilab Logo

سمانتھا پربھو خطرناک بیماری میں مبتلا

Updated: November 01, 2022, 12:27 PM IST | Agency | Mumbai

اداکارہ سمانتھا پربھو مائیوسائٹس (عضلات کی بیماری) میں مبتلا ہوگئی ہیں۔

Image taken from Samantha Prabhu`s Instagram.Picture:INN
سمانتھا پربھو کے انسٹاگرام سے لی گئی تصویر ۔ تصویر:آئی این این

اداکارہ سمانتھا پربھو مائیوسائٹس (عضلات کی بیماری) میں مبتلا ہوگئی ہیں۔سمانتھا نےاتوارکو سوشل میڈیا پر ایک تصویر پوسٹ کرتے ہوئے اس کے ساتھ ایک نوٹ تحریر کیا کہ وہ اس کیفیت سے روبہ صحت ہو رہی ہیں۔انہوں نے فلم یشودا کے ٹریلر پر مداحوں کے ردعمل کا شکریہ ادا کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ مجھے آپ کی یہی محبت نا ختم ہونے والی مشکلات سے لڑنے کی طاقت عطا کرتی ہے۔سمانتھا نے کہا کہ مجھے مائیوسائٹس ہوگیا تھا، میں چاہتی تھی کہ صحتیاب ہو کر اس کے متعلق بتاؤں لیکن ابھی روبہ صحت ہونے میں کچھ وقت لگے گا۔راشی کھنہ، شریا سرن، سشمیتا کونیڈیلا سمیت دیگر فنکاروں نے سمانتھا کو صحتیابی کی دعائیں دیں اور ان کا حوصلہ بڑھانے کیلئے پیغام بھیجے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK