Inquilab Logo

سعودی عرب: موسلادھار بارش سے سیلابی صورتحال، مدینہ میں مزید بارش کی پیش گوئی

Updated: April 30, 2024, 5:43 PM IST | Inquilab News Network | Madinah

سعودی عرب کے متعدد علاقوں میں گزشتہ روز سے جاری موسلادھار بارش کے سبب سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی ہے۔ محکمہ موسمیات نے العیس علاقے میں مزید بارش کی پیشین گوئی کی ہے۔ حکام نے اپیل کی ہے کہ جن علاقوں کیلئے ریڈ الرٹ جاری کیا ہے، وہاں کے مکین انتہائی ضروری ہونے پر ہی گھروں سے باہر نکلیں۔

Visitors can be seen in the premises of Masjid Nabawi during rain. Photo: INN
مسجد نبوی کے احاطے میں بارش کے دوران زائرین کو دیکھا جاسکتا ہے۔ تصویر: آئی این این

گزشتہ ۲۴؍ گھنٹوں میں شدید بارش اور طوفان کے سبب سعودی عرب کے بعض علاقوں میں سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی ہے جس سے انفرااسٹرکچر کو معمولی طور پر نقصان بھی پہنچا ہے۔ العیس علاقے میں بارش شدید تر ہوگئی ہے جس کے نتیجے میں سڑکیں زیر آب ہیں اور کئی علاقوں میں بارش کا پانی بھرگیا ہے۔ موسلادھار بارش میں گاڑیاں پانی میں تیرتی نظر آرہی جبکہ بعض عمارتوں اور سڑکوں کو معمولی نقصان پہنچا ہے۔

یہ بھی پڑھئے: برطانیہ: لندن میں چاقو حملے کی اطلاعات کے بعد ایک تلوار بردار شخص گرفتار

گزشتہ روز سے شروع ہونے والی بارش کے سبب مملکت کے کئی اسکول بند ہیں اور طلبہ کو آن لائن کلاسیز میں شرکت کیلئے کہا گیا ہے جبکہ یونیورسٹیوں نے امتحانات ملتوی کردیئے ہیں۔ مملکت کے محکمہ موسمیات کے مطابق ملک بھر میں پورا ہفتہ ۱۰؍ سے ۵۰؍ ایم ایم تک بارش ہونے کے امکانات ہیں۔تاہم، حکام نے اپیل کی ہے کہ جن علاقوں میں سیلابی کیفیت ہے یا جن علاقوں کیلئے الرٹ جاری کیا گیا ہے، وہاں کے مکین انتہائی ضروری ہونے پر ہی گھر سے باہر نکلیں۔ 

اس درمیان مسجد نبویؐ (مدینہ) میں زائرین کو بارش سے لطف اندوز ہوتے دیکھا گیا۔ مصلیان بارش کے دوران بھی مسجد کے احاطے میں خدا سے لو لگائے نظر آئے۔ 

واضح رہے کہ پورا ہفتے عرب جزیرہ نما میں موسلادھار بارش کی پیشین گوئی کی گئی ہے۔ عمان اور متحدہ عرب امارات کے بھی بعض علاقوں میں زبردست بارش جاری ہے۔ یاد رہے کہ اس ماہ کے آغاز میں بارش کے سبب پیش آنے والے حادثات میں عمان میں ۲۰؍ افراد جاں بحق ہوگئے تھےجبکہ دبئی اور شارجہ میں بارش اتنی شدید ہوئی کہ چند دنوں کیلئے معمولات زندگی درہم برہم ہوگئے تھے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK