Inquilab Logo

سورج پنچولی ایکشن انٹرٹینر بایوپک میں نظر آئیں گے

Updated: April 30, 2024, 4:30 PM IST | Inquilab News Network | Mumbai

سورج پنچولی بالی ووڈ میں واپسی کی تیاری کر رہے ہیں۔ حال ہی میں، اداکار کو’’ہیرامنڈی‘‘ کے پریمیر میں اپنی ساتھی اداکارہ اکانکشا شرما کے ساتھ دیکھا گیا۔

Sooraj Pancholi. Photo: INN
سورج پنچولی۔ تصویر : آئی این این

سورج پنچولی بالی ووڈ میں واپسی کی تیاری کر رہے ہیں۔ حال ہی میں، اداکار کو’’ہیرامنڈی‘‘ کے پریمیر میں اپنی ساتھی اداکارہ اکانکشا شرما کے ساتھ دیکھا گیا۔ ’’ہیرامنڈی‘‘ کے پریمیر کی نمائش کے بعد، ان کے آنے والے پروجیکٹ کے بارے میں مداحوں میں کافی جوش و خروش اور تجسس پایا جارہا ہے۔ ذرائع کے مطابق، سورج پنچولی جلد ہی فلموں میں ایکشن اور تفریح فراہم ​کرتے نظر آئیں گے۔ 
فلموں میںاپنی  واپسی کے بارے میں بات کرتے ہوئے سورج نے کہا کہ ’’میں بلآخر آگے بڑھ گیا ہوں۔ اب مجھ پر کوئی قانونی پابندی نہیں ہے، اس لئے کوئی ذہنی تناؤ بھی نہیں ہے۔ میں سیٹ پر واپس آکر خوش ہوں۔ یہ فلم ایک بایوپک ہے۔ سب سے بہادر ہندوستانی جنگجو جس نے سومناتھ مندر کی جنگ لڑی اور اس کی حفاظت کی، میں اس میں ایک جنگجو کا کردار ادا کر رہا ہوں۔ مجھے کوئی جلدی نہیں ہے۔ میں ہر فلم میں مختلف کردار نبھانا چاہتا ہوں۔ میں صرف ایک فنکار کے طور پر ترقی کرنا چاہتا ہوں اور ہر بار اپنا بہترین پرفارمنس دینا چاہتا ہوں۔‘‘
اس سے پہلے سورج پنچولی ’’ہیرو‘‘ اور ’’سیٹیلائٹ شنکر‘‘ میں کام کر چکے ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK