Inquilab Logo Happiest Places to Work

سمانتھا کی ’’ما انتی بنگارم‘‘ کے سیکوئل پر کام جاری ہے: راج ندیمورو کی تصدیق

Updated: June 27, 2026, 6:11 PM IST | Mumbai

سمانتھا روتھ پربھو کی فلم ’’ما انتی بنگارم‘‘ شاندار کامیابی کے بعد مداحوں کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے۔ اب فلم کے مصنف راج ندیمورو نے اس کے سیکوئل کی باضابطہ تصدیق کر کے شائقین کے جوش و خروش میں مزید اضافہ کر دیا ہے۔

Samantha Ruth Prabhu, in a scene from the film "Maa Anti Bangaram". Photo: X
سمانتھا روتھ پربھو، فلم ’’ما انتی بنگارم‘‘ کے ایک منظر میں ۔ تصویر: ایکس

سمانتھا روتھ پربھو کی نئی فلم ’’ما انتی بنگارم‘‘ (Maa Inti Bangaaram) سنیما گھروں میں ریلیز ہونے کے بعد سے ہی خاصی توجہ حاصل کر رہی ہے۔ اس تیلگو ایکشن فیملی ڈراما کو خواتین پر مبنی مضبوط کہانی اور پوری کاسٹ کی شاندار اداکاری، خصوصاً سمانتھا کے ایکشن مناظر، کیلئے خوب سراہا جا رہا ہے۔ اب ایک اہم پیش رفت میں فلم کے مصنف راج نڈیمورو نے تصدیق کی ہے کہ اس فلم کے سیکوئل پر کام جاری ہے۔

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

A post shared by Tra-la-la Moving Pictures (@tralalamovingpictures)

راج ندیمورو نے سیکوئل کی تصدیق کی
’’ما انتی بنگارم‘‘ کی کامیابی کے موقع پر وشاکھاپٹنم میں ایک شاندار تقریب منعقد کی گئی، جہاں سمانتھا روتھ پربھو کے شوہر اور فلم کے مصنف راج ندیمور و نے اعلان کیا کہ فلم کے دوسرے حصے پر کام کیا جا رہا ہے، جس سے مداحوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔ راج نے حاضرین سے پوچھا کہ کیا وہ اس کہانی کا اگلا حصہ دیکھنا چاہتے ہیں ؟ اس پر حاضرین نے زبردست جوش و خروش کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا:’’میرے ذہن میں پہلے ہی اس کی ایک کہانی موجود ہے۔ اسی ٹیم کے ساتھ ہم اس پر کام کریں گے۔ پہلی بار مجھے کسی فلم کا دوسرا حصہ بنانے کی حقیقی ترغیب ملی ہے۔ اس میں دوگنا مزہ اور دوگنا سنسنی ہوگی۔ مناسب وقت پر میں آپ سب کو اس کے بارے میں مزید بتاؤں گا۔ ‘‘

یہ بھی پڑھئے: سمانتھا کی ’’ما انتی بنگارم‘‘ نے پہلے ویک اینڈ میں ۴۱؍ کروڑ روپے کمائے

اس اعلان کے بعد سوشل میڈیا پر مداحوں نے خوشی کا اظہار کیا۔ ایک انسٹاگرام صارف نے لکھا:’’جی ہاں، راج ماما! ہم پارٹ۲؍ کا بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں۔ لو یو، سیم!‘‘
ایک اور صارف نے لکھا:’’یقیناً ہم انتظار کر رہے ہیں۔ ‘‘
جبکہ تیسرے صارف نے تبصرہ کیا:’’جی ہاں، ہمیں پارٹ۲؍ چاہئے، بے صبری سے انتظار ہے۔ ‘‘
’’ما انتی بنگارم‘‘ کے بارے میں 
فلم’’ما انتی بنگارم‘‘کی ہدایت کاری بی وی نندنی ریڈی نے کی ہے، جبکہ اسے سمانتھا روتھ پربھو، راج ندیمورو اور ہیمانک ریڈی دوورو نے ترالہ موونگ پکچرز کے بینر تلے پروڈیوس کیا ہے۔ فلم میں سمانتھاروتھ پربھو کے علاوہ گلشن دیویہ، دگنتھ منچالے، گوتمی اور سری مُکھی سمیت دیگر فنکار بھی اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ فلم کی کہانی ایک ایسی خاتون کے گرد گھومتی ہے جو ایک روایتی خاندان میں قبولیت حاصل کرنے کی جدوجہد کر رہی ہوتی ہے، جبکہ اس کے ماضی کا ایک راز اچانک اس کی موجودہ زندگی سے ٹکرا جاتا ہے۔ اب اسے اپنے شکوک و شبہات میں مبتلا خاندان کو بچانے کے ساتھ اپنے راز کو بھی چھپا کر رکھنا ہوتا ہے۔ فلم کی موسیقی سنتوش نارائن نے ترتیب دی ہے، سنیما ٹوگرافی اوم پرکاش نے انجام دی ہے، جبکہ ایڈیٹنگ دھرمیندر کاکرالا نے کی ہے۔ واضح رہے کہ یہ فلم۲۹؍ جون ۲۰۲۶ءکو سنیما گھروں میں ریلیز ہوئی تھی۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK