بالی ووڈ اداکارہ سمیرا ریڈی نے ورزش کرکے وزن کم کیا ہے۔سمیرا ریڈی ان دنوں فلمی اسکرین سےدور ہیں
بالی ووڈ اداکارہ سمیرا ریڈی نے ورزش کرکے وزن کم کیا ہے۔سمیرا ریڈی ان دنوں فلمی اسکرین سےدور ہیں ، لیکن وہ سوشل میڈیا پر کافی سرگرم رہتی ہیں۔ سمیرا اکثر اپنے مداحوں کے ساتھ ویڈیوز اور تصاویرشیئرکرتی ہیں۔ سمیرا نے اپنی تازہ ترین تصویر شیئر کی ہے، جس میں وہ کافی فٹ نظرآرہی ہیں۔ اس تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سمیراکاوزن بہت کم ہوگیا ہے۔
سمیرا ریڈی نے اپنے انسٹاگرام پر اپنی ایک تصویر شیئر کی ہےجو کولاج سےبنی ہوئی ہے۔اس تصویرمیںان کاٹرانسفورمیشن واضح طور پر دکھائی دے رہاہے۔ دونوں تصاویر میں وہ گلابی رنگ کے ٹی شرٹ میںنظر آ رہی ہیں۔ پہلی تصویر میں وہ کافی صحتمند دکھائی دےرہی ہیں جبکہ دوسری تصویر میں وہ قدرے دبلی پتلی نظر آ رہی ہیں۔سمیرانےاس تصویر کو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا’’ تصاویرلوگوں کو کافی دھوکہ دے سکتی ہیں۔ فٹنس فرائیڈے پرمیں خود کو دھیان دلانا چاہتی ہوں کہ میںجوکچھ دیکھ رہی ہوں وہ میں نے ابھی تک حاصل نہیں کیاہے۔ہاںمیں ورزش کرتی ہوں اور مجھےنتائج بھی نظر آرہےہیں، لیکن میرے پاس ابھی بھی بیلی فیٹ ہےجو مجھے معلوم ہے کہ وہ چند مہینوں میں ختم ہوجائے گا۔
سمیرانےلکھا’’میں ان لوگوں کو دیکھ کرخودکو انسپائر کرتی ہوں جو حقیقت میں ایسے ہی نظرآتے ہیں۔ یہ میری فٹنس موٹیویشن ہے اور یہ مجھے سخت محنت کرنےپرمجبورکرتی ہے۔امید ہے کہ میں ایسا کرنا جاری رکھوں گی۔‘‘