فلم میکر اور کوریوگرافر فرح خان نے بڑا انکشاف کیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ان کی سال ۲۰۰۴؍ میں آنے والی اور ان کی ہدایتکاری میں بننے والی پہلی فلم ’میں ہوں نا‘ میں شاہ رخ خان کے مقابل کردار کے لیے سشمیتا سین پہلی پسند نہیں تھیں۔
EPAPER
Updated: February 17, 2026, 11:58 AM IST | Mumbai
فلم میکر اور کوریوگرافر فرح خان نے بڑا انکشاف کیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ان کی سال ۲۰۰۴؍ میں آنے والی اور ان کی ہدایتکاری میں بننے والی پہلی فلم ’میں ہوں نا‘ میں شاہ رخ خان کے مقابل کردار کے لیے سشمیتا سین پہلی پسند نہیں تھیں۔
فلم میکر اور کوریوگرافر فرح خان نے بڑا انکشاف کیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ان کی سال ۲۰۰۴؍ میں آنے والی اور ان کی ہدایتکاری میں بننے والی پہلی فلم ’میں ہوں نا‘ میں شاہ رخ خان کے مقابل کردار کے لیے سشمیتا سین پہلی پسند نہیں تھیں۔
سشمیتا سین کے کلاسک کردار کے لیے سب سے پہلے ان کی پسند سمیرہ ریڈی تھیں۔ فرح نے اپنے یوٹیوب وو لاگ میں سمیرہ ریڈی کے ساتھ حالیہ گفتگو کے دوران یہ بات بتائی۔ فرح نے کہا کہ ’’میں نے آپ کو پہلی بار ’آہستہ کیجیے باتیں‘ میوزک ویڈیو میں دیکھا تھا۔ آپ نے ہندوستانی روایتی کپڑے پہنے تھے اور بہت خوبصورت لگ رہی تھیں۔ میں نے سوچا تھا کہ ’میں ہوں نا‘ میں چاندنی کا کردار آپ کے لیے بالکل پرفیکٹ ہوگا۔‘‘
اس انکشاف پر سمیرہ ریڈی حیران رہ گئیں اور فرح سے پوچھاکہ ’’ یاخدا! پھر آپ نے مجھے کیوں نہیں لیا؟‘‘فرح نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ تب تک حالات بدل چکے تھے۔ انہوں نے بتایاکہ کیونکہ آپ ’میں نے دل تجھ کو دیا‘ میں کام کررہی تھیں۔ یہ فلم سال۲۰۰۲؍ میں سہیل خان کے ساتھ سمیرہ کی بالی ووڈ میں آغاز کی فلم کی تھی۔ فرح کے مطابق، اُس وقت سمیرہ کی امیج اور پروجیکٹس بدل چکے تھے، اس لیے فیصلہ سشمیتا سین کے حق میں گیا۔
یہ بھی پڑھئے:جرمنی میں ۱۴؍سال سے کم عمر بچوں کیلئے سوشل میڈیا پر پابندی کی تجویز
سمیرہ اس انکشاف پر کافی خوش ہوئیں، لیکن ساتھ ہی تھوڑی مایوس بھی نظر آئیں۔ انہوں نے کہا کہ انہیں اس بات کا افسوس ہے، کیونکہ ’میں ہوں نا‘ اُس دور کی سب سے بڑی ہٹ فلموں میں سے ایک رہی۔ ’میں ہوں نا‘ میں شاہ رخ خان مرکزی کردار میں ہیں۔ فلم میں سشمیتا سین نے چاندنی کا کردار ادا کیا تھا، جو ایک کالج پروفیسر ہوتی ہے۔ ان کا ساڑھی میں گلیمرس اور ایلیگنٹ انداز ناظرین کو بہت پسند آیا اور آج بھی یاد کیا جاتا ہے۔
یہ بھی پڑھئے:داداصاحب پھالکے نےہندوستانی فلم سازی میں اہم رول نبھایا
فلم باکس آفس پر سپر ہٹ رہی اور فرح خان کے ہدایتکاری کریئر کی شاندار شروعات ثابت ہوئی۔ وہیں، سمیرہ ریڈی ’میں نے دل تجھ کو دیا‘ کے بعد ’ڈرنا منع ہے‘، ’مسافر‘، ’نو انٹری‘، ’ریس‘ جیسی فلموں میں کام کر چکی ہیں۔ انہوں نے مین اسٹریم سنیما سے دوری اختیار کرلی ہے۔کووڈ ۱۹؍وبا کے بعد سے سمیرہ اپنے خاندان کے ساتھ گوا میں رہ رہی ہیں اور ضرورت پڑنے پر ممبئی آتی جاتی رہتی ہیں۔