Inquilab Logo

سنجے دت کے بالی ووڈ میں۴۱؍ سال مکمل

Updated: May 11, 2022, 1:44 PM IST | Agency | Mumbai

بالی ووڈ کے ماچو ہیرو سنجے دت نے بالی ووڈ میں  اپنے۴۱؍ سال مکمل کر لئے  ہیں۔

Sanjay Dutt.Picture:INN
سنجے دت۔ تصویر: آئی این این

 بالی ووڈ کے ماچو ہیرو سنجے دت نے بالی ووڈ میں  اپنے۴۱؍ سال مکمل کر لئے  ہیں۔  سنجے دت نے اپنے کریئر کا آغاز۱۹۸۱ء میں فلم `راکی  سے کیا تھا۔ سنجے دت نے بالی ووڈ انڈسٹری میں۴۱؍ سال مکمل کرلئے ہیں۔ سنجے دت نے بالی ووڈ میں ۴؍ دہائیوں سے زائد عرصہ ہونے کے بعد ایک تھرو بیک تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی ہے اور   شائقین کے پیار و محبت دینے پر ان  کا شکریہ ادا کیا ہے۔ سنجے دت نے اپنے ٹویٹر ہینڈل پر اپنی پہلی فلم `راکی کی ایک تصویر شیئر کی ہے۔ اس کے ساتھ سنجے دت نے لکھا ’’۴؍ دہائیاں پلس  ایک سال یقینی طور پر زندگی بھر کا ایک سفر ہے۔ آپ سبھی نے مجھے راکی ​​کے طور پر تب اور اب بطور  ادھیرا جو پیار دیا ہے اس کے لئے شکریہ۔ مجھے امید ہے کہ آنے والے وقت میں میں   اپنے تمام مداحوں اور خیر خواہوں کی تفریح کرتا رہوں گا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK