• Mon, 21 September, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

اعظم خان کی حمایت میں سماجوادی پارٹی کا جنتر منتر پر احتجاج

Updated: September 21, 2026, 9:26 AM IST | Agency | New Delhi

یوگی سرکار پر سازش کے تحت مقدمہ درج کرنے کا الزام، جوہر یونیورسٹی کے انہدام کا حکم بھی واپس لینے کا مطالبہ۔

Samajwadi Party workers protesting. Photo: INN
سماجوادی پارٹی کے کارکن احتجاج میں۔ تصویر: آئی این این

 اتر پردیش میں  قید و بند کی صعوبتوں کے شکار سماجوادی پارٹی کے لیڈر اعظم خان کی حمایت میں اتوار کو پارٹی کارکنوں  نے دہلی کے جنتر منتر پر احتجاج کیا اور ان پر عائد کئے گئے مقدمات کو یوگی سرکار کی سازش قرار دیا۔ مظاہرین نے اعظم خان کی قائم کردہ جوہر یونیورسٹی  کے انہدام   کے ریاستی حکومت  کے حکم کی بھی مخالفت کی اوراسے واپس لینے کا مطالبہ کیا۔ 

سماجوادی پارٹی کے قومی سیکریٹری اور جونپور سے سابق رکن اسمبلی محمد ارشد خان  نے احتجاج کی قیادت کی ۔انہوں نے الزام عائد کیا کہ انہیں جنتر منتر پر پرامن مظاہرہ کرنے سے روکا گیا۔ اس کے بعد سماجوادی پارٹی کے کارکنان نے پارلیمنٹ اسٹریٹ پولیس اسٹیشن کے باہر علامتی احتجاج کیا۔ ارشد خان نے خبر رساں ایجنسی ’آئی اے این ایس‘ سے بات چیت میں انہوں  نے یہ بھی کہا کہ رامپور کی جوہر یونیورسٹی جائز طریقے سے بنی ہوئی ہے، لیکن۳۸؍عمارتوں کو منہدم کرنے کا نوٹس دے دیا گیا اور مطالبہ کیا کہ کہ انہدام کا نوٹس واپس لیا جائے۔

’’ صبر و تحمل کیلئے مسلمان قابل مبارکباد‘‘
 سماجوادی پارٹی کے قومی صدر اکھلیش یادو نے  پارٹی کی ریاستی مجلس عاملہ  میں   مسلمانوں  کے حوالے سے کہا کہ  انہوں  نے  جس طرح صبر و تحمل کا مظاہرہ کیا ہے وہ قابل مبارکباد ہے۔ انہوں نے بطور خاص مسلمانوں  کے ساتھ یوگی سرکار کے رویہ کے حوالہ دیا اور  کہا کہ الیکشن میں  بی جےپی کو اس کی قیمت چکانی پڑے گی۔ انہوں  نے دعویٰ  کیا کہ ان کی پارٹی ہر  حلقہ  میں  بی جےپی کے ۲۷؍ ہزار ووٹ کم کریگی۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK