Inquilab Logo

سنجے خان اپنے بیٹے کو دوبارہ لانچ کریں گے

Updated: May 21, 2020, 1:47 AM IST | Mumbai

بالی ووڈ کے مشہور اداکار اور فلمساز سنجے خان اپنے بیٹے زائد خان کو دوبارہ لانچ کرنے کیلئے فلم بنائیں گے

sanjaykhan.photo:inquilab
سنجے خان۔تصویر:انقلاب

ممبئی (ایجنسی) : بالی ووڈ کے مشہور اداکار اور فلمساز سنجے خان اپنے بیٹے زائد خان کو دوبارہ لانچ کرنے کیلئے فلم بنائیں گے۔ ’دی سورڈ آف ٹیپو سلطان‘ جیسے کامیاب ٹی وی سیریل بنانے والے سنجے خان ایک مرتبہ پھر ہدایتکاری کے میدان میں واپس آرہے ہیں۔ وہ اپنے بیٹے زید خان کیلئے فلم بنائیں گے اور اس کی ہدایتکاری بھی کریں گے۔ اس فلم کی کہانی ہند۔پاک کے درمیان ہونے والی پہلی جنگ پر مبنی ہوگی۔ بتایا جارہا ہے کہ سنجے خان ہند۔پاک جنگ کے جنگی ہیرو بریگیڈیر محمد عثمان کی سوانح بنارہے ہیں۔ سنجے خاں نے کہا کہ ’’میں اسکرپٹ پر محنت کر رہا ہوں، کیونکہ میں اسے ہر ممکن حد تک قابل اعتماد بنانا چاہتا ہوں۔ میں ہندوستانی فوج کی بہادری دکھانا چاہتا ہوں کہ معقول اسلحہ نہ ہونے کے باوجود وہ کتنی بہادری سے لڑے تھے ۔ بریگیڈیئر کی کہانی بہادری اور اصولوں جیسے نظریات کی داستان ہے۔‘‘ انہوں نے کہا کہ ’’زائد فلم انڈسٹری کے ہینڈسم فنکاروں میں سے ایک ہیں، باپ ہونے کے ناطے یہ میرا فرض ہے کہ میں اس کیلئے فلم بناؤں۔ اس فلم کے ذریعے ناظرین کو نیا زائد دیکھنے کو ملے گا۔‘‘

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK