ٹی۲۰؍ ورلڈ کپ کے سپر ایٹ مرحلے میں ویسٹ انڈیز کے خلاف ناٹ آؤٹ ۹۷؍رنز کی فاتحح اننگز کھیلنے والے سنجو سیمسن نے اپنی کامیابی کا سہرا ہندوستانی کرکٹ کے دو بڑے ناموں، روہت شرما اور وراٹ کوہلی کے سر باندھ دیا ہے۔
EPAPER
Updated: March 03, 2026, 11:56 AM IST | New Delhi
ٹی۲۰؍ ورلڈ کپ کے سپر ایٹ مرحلے میں ویسٹ انڈیز کے خلاف ناٹ آؤٹ ۹۷؍رنز کی فاتحح اننگز کھیلنے والے سنجو سیمسن نے اپنی کامیابی کا سہرا ہندوستانی کرکٹ کے دو بڑے ناموں، روہت شرما اور وراٹ کوہلی کے سر باندھ دیا ہے۔
ٹی۲۰؍ ورلڈ کپ کے سپر ایٹ مرحلے میں ویسٹ انڈیز کے خلاف ناٹ آؤٹ ۹۷؍رنز کی فاتحح اننگز کھیلنے والے سنجو سیمسن نے اپنی کامیابی کا سہرا ہندوستانی کرکٹ کے دو بڑے ناموں، روہت شرما اور وراٹ کوہلی کے سر باندھ دیا ہے۔پلیئر آف دی میچ کا ایوارڈ لینے کے بعد سیمسن کا کہنا تھا کہ انہوں نے ڈگ آؤٹ میں بیٹھ کر ان عظیم کھلاڑیوں کی تکنیک کو بغور دیکھا اور سیکھا کہ دباؤ میں میچ کیسے جیتا جاتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ وہ گزشتہ ۱۰۔۱۲؍ برس سےآئی پی ایل کھیل رہے ہیں اور تقریباً ۱۰؍ سال سے ہندوستانی ٹیم کا حصہ ہیں۔ میں ڈگ آؤٹ میں بیٹھ کر روہت اور کوہلی جیسے عظیم کھلاڑیوں کو کھیلتے دیکھتا رہا ہوں اور اس دوران بہت کچھ سیکھا ہے۔ شاید میں نے ۵۰؍ یا ۶۰؍میچ کھیلے ہوں، لیکن تقریباً ۱۰۰؍ میچ باہر بیٹھ کر دیکھے ہیں، جہاں میں نے یہ سیکھا کہ بڑے کھلاڑی کس طرح میچ کو انجام تک پہنچاتے ہیں۔
سیمسن نے مزید کہا کہ ’’میرا سفر بہت خاص اور اتار چڑھاؤ سے بھرپور رہا ہے۔ میں نے کئی بار خود پر شک بھی کیا کہ کیا میں بہترین کارکردگی دکھا سکوں گا۔ لیکن میں نے خود پر یقین برقرار رکھا اور خدا کا شکر ہے کہ آج اس نے مجھ پر اپنا کرم رکھا۔ گزشتہ میچ میں ہم پہلے بیٹنگ کر رہے تھے، اس لیے بڑا اسکور بنانا ضروری تھا، مگر یہ میچ مختلف تھا۔ میں نے اپنی ذمہ داری پر توجہ دی اور شراکت داریاں بنانے کی کوشش کی۔ یہ دن میری زندگی کے سب سے اہم دنوں میں سے ایک ہے۔‘‘ہندوستانی کپتان سوریہ کمار یادو نے سنجو سیمسن کی کارکردگی کو ان کی سخت محنت کا نتیجہ قرار دیا۔ ان کا کہنا تھاکہ ’’میں ہمیشہ کہتا ہوں کہ اچھے لوگوں کے ساتھ ہمیشہ اچھا ہوتا ہے جو صبر سے کام لیتے ہیں۔ سیمسن نے اس وقت بھی ہمت نہیں ہاری جب وہ ٹیم کا حصہ نہیں تھے اور آج صحیح موقع پر انہیں ان کی محنت کا پھل مل گیا۔
یہ بھی پڑھئے:انگلش پریمیئر لیگ: آرسنل کی ۱۹؍ویں فتح، ٹائٹل کی دوڑ میں پوزیشن مزید مستحکم
مشکل وقت کے بعد سنجو سیمسن کی شاندار واپسی، گوتم گمبھیر بھی معترف
ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ گوتم گمبھیر نے ویسٹ انڈیز کے خلاف سنجو سیمسن کی حالیہ کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ سیمسن نے مشکل وقت سے گزرنے کے بعد بہترین واپسی کی ہے۔ گمبھیر کو امید ہے کہ سیمسن کی یہ فارم ورلڈ کپ کے سیمی فائنل اور فائنل جیسے اہم مقابلوں میں بھی برقرار رہے گی۔
ہیڈ کوچ نے سیمسن کی بھرپور حمایت کرتے ہوئے کہا کہ ٹیم انتظامیہ کو ہمیشہ ان کی صلاحیتوں پر یقین تھا۔ ہم سب جانتے ہیں کہ سنجو کتنے اچھے کھلاڑی ہیں۔ یہ سب انہیں سپورٹ کرنے اور ان پر بھروسہ کرنے کے بارے میں تھا اور جب ٹیم کو ضرورت تھی، انہوں نے بہترین اننگز کھیلی۔‘‘
یہ بھی پڑھئے:راجپال یادو نے اپنے خاندان سے ہاتھ جوڑ کر معافی کیوں مانگی؟
گوتم گمبھیر نے سیمسن کی بیٹنگ کے انداز کا باریک بینی سے جائزہ لیتے ہوئے کہاکہ ’’انہوں نے اپنی اننگز کو بہت مہارت سے کنٹرول کیا۔ مجھے ایسا محسوس نہیں ہوا کہ انہوں نے زبردستی رفتار بڑھائی ہو، وہ صرف نارمل کرکٹ شاٹس تھے اور کسی بھی گیند پر انہوں نے غیر ضروری طاقت کا استعمال نہیں کیا۔ سیمسن نے اننگز کے دوران سوریہ کمار یادو، ہاردک پانڈیا اور تلک ورما کے ساتھ چھوٹی لیکن انتہائی اہم شراکت داریاں قائم کیں، جس نے میچ کا نقشہ بدل دیا۔