Inquilab Logo

سارہ علی خان حضرت نظام الدین درگاہ پہنچیں

Updated: December 15, 2021, 11:36 AM IST | Agency | New Delhi

سارہ علی خان بالی ووڈ کی وہ اداکارہ ہیں جن کا عقیدہ ہر مذہب میں ہے۔ کبھی وہ مندر، کبھی گرودوارا، کبھی مزار اور چرچ جا کر اپنی عقیدت پیش کرتی رہتی ہیں۔

Sara Ali Khan.Picture:INN
سارہ علی خان ۔ تصویر: آئی این این

سارہ علی خان بالی ووڈ کی وہ اداکارہ ہیں جن کا عقیدہ ہر مذہب میں ہے۔ کبھی وہ مندر، کبھی گرودوارا، کبھی مزار اور چرچ جا کر  اپنی عقیدت پیش کرتی رہتی ہیں۔ ان دنوں سارہ اپنی آنے والی فلم ’اترنگی رے‘ کی تشہیر میں کافی مصروف ہیں۔ حال ہی میں سارہ ایک بار پھر فلم کی تشہیر کے لیے دہلی پہنچیں۔ اس بار ان کے ساتھ ان کے ساتھی اداکار اکشے کمار بھی  تھے۔ دہلی پہنچ کر سارہ حضرت نظام الدین اولیاء کی درگاہ پر ماتھا ٹیکا  اور جمعے کی رات قوالی سے لطف اندوزبھی ہوئیں۔سارہ علی خان سوشل میڈیا پر کافی سرگرم رہتی ہیں۔ وہ اکثر اپنی تصاویر کے ساتھ ویڈیوز شیئر کرتی رہتی ہیں۔ حال ہی میں، انہوں نے اپنے انسٹاگرام اسٹوری پر دو ویڈیوز شیئر  کئےجن میں وہ حضرت نظام الدین اولیاء کی درگاہ پر قوالی سے لطف اندوز ہوتے ہوئے نظر آ ئیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK