Inquilab Logo

سارہ علی خان نے سشانت سنگھ راجپوت کو یاد کیا

Updated: December 09, 2022, 11:51 AM IST | Mumbai

بالی ووڈ اداکارہ سارہ علی خان کی پہلی فلم ’کیدارناتھ‘ (۷؍دسمبر۲۰۱۸ء)کی ریلیز کو۴؍ سال مکمل ہوگئے

Sara Ali Khan and Sushant Singh Rajput;photo INN
سارہ علی خان اور سشانت سنگھ راجپوت : تصویرآئی این این

 بالی ووڈ اداکارہ سارہ علی خان کی پہلی فلم ’کیدارناتھ‘ (۷؍دسمبر۲۰۱۸ء)کی ریلیز کو۴؍ سال مکمل ہوگئے۔ حال ہی میں اداکارہ نے `کیدارناتھ کی شوٹنگ کے مواقع کی کچھ تصاویر شیئر کرکے ایک جذباتی نوٹ لکھا۔ اس کے ساتھ انہوں نے اس پوسٹ کے ذریعے اپنے ساتھی اداکار سشانت سنگھ راجپوت کو بھی یاد کیا۔
 سارہ علی خان نے لکھا کہ۴؍ سال پہلے آج کے دن میرا سب سے بڑا خواب پورا ہوا۔ آج بھی یہ خواب لگتا ہے اور اب شاید ہمیشہ رہے گا۔میں اگست۲۰۱۷ء میں واپس جانا چاہتی ہوں اور اس فلم کے ہر ایک سین کو ایک بار پھر شوٹ کرنا چاہتی ہوں۔ میں نے سشانت سے بہت کچھ سیکھا ہے۔ سشانت نے مجھے کتابوں، گانوں، فلموں، اداکاری، ستاروں اور آسمان تک بہت کچھ سکھایا ہے۔سارہ نے مزید لکھا’’میں نے ہر میگی اور کرکرے کا لطف اٹھایا۔ ہم فلم کی تیاری کیلئے صبح۴؍ بجے اٹھتے تھے۔ زندگی بھر کی ان یادوںکیلئے آپ کا شکریہ۔ میں جانتی ہوں کہ سشانت اپنے پسندیدہ چاند کے بالکل قریب ہوگا۔ واضح رہےکہ سشانت سنگھ راجپوت۱۴؍ جون ۲۰۲۰ء کو باندرہ میں اپنے گھر پر پراسرار حالات میں مردہ پائے گئے تھے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK