Inquilab Logo

ایسا محسوس ہوا ہم مرنے والے ہیں: سارہ اور جھانوی کپور

Updated: July 16, 2022, 12:31 PM IST | Agency | Mumbai

بالی ووڈ کی نئی جنریشن کی اداکارائیں سارہ علی خان اور جھانوی کپور نے حال ہی میں اپنے کیدارناتھ جانے اور وہاں کے تجربات پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہاں کی اونچی اور خطرناک چٹانوں اور منفی درجہ حرارت کے دوران ایسا محسوس ہوا کہ ہم مرنے والے ہیں

Sara and Janhvi Kapoor. Picture:INN
سارہ اور جھانوی کپور۔ تصویر: آئی این این

بالی ووڈ کی نئی جنریشن کی اداکارائیں سارہ علی خان اور جھانوی کپور نے حال ہی میں اپنے کیدارناتھ جانے اور وہاں کے تجربات پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہاں کی اونچی اور خطرناک چٹانوں اور منفی درجہ حرارت کے دوران ایسا محسوس ہوا کہ ہم مرنے والے ہیں۔ہدایتکار، پروڈیوسر اور اداکار کرن جوہر کے شو ’کافی ود کرن سیون‘ کی دوسری قسط کے دوران سارہ خان اور جھانوی نے اپنے اس دورے کے حوالے سے بتایا کہ وہاں موسم  بہت زیادہ سرد تھا اور منفی ۷؍درجہ حرارت کی وجہ سے کافی زیادہ گرم کپڑے پہننے کے باوجود جسم میں کپکپاہٹ موجود تھی۔ ان کا کہنا تھا کہ پہاڑ پر چڑھنے کے دوران انہیں یوں محسوس ہوا کہ وہ گر جائیں گی، ایسے میں اسپیشل فورسیز نے انہیں وہاں سے ریسکیو کیا۔ سارہ علی خان کے مطابق انہوں نے فیصلہ کیا تھا کہ راستہ پیدل چلنے کیلئے نارمل ہوگا اور ہم ایسا کرلیں گے۔ جھانوی نے بھی اسے سر کرنے کی ہامی بھرلی تھی۔لیکن جب ہم اونچائی پر پہنچے تو ایسا لگا کہ ہم اس خطرناک برفانی چٹان سے گر جائیں گے، ایسے میں ایک پرستار نظر آیا لیکن ہماری مدد کے بجائے وہ ہمارے ساتھ سیلفی بنانا چاہتا تھا، جس کے بعد ہمارا ڈرائیور ہم تک پہنچا اور پھر ہمیں اسپیشل فورسیزکی مدد سے وہاں سے نکالا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK