• Sun, 14 September, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

آج ہندوستان اور پاکستان کے درمیان ہائی وولٹیج مقابلہ

Updated: September 14, 2025, 10:57 AM IST | Dubai

بائیکاٹ مہم کے درمیان ٹیم انڈیا دیرینہ حریف کو ایشیا کپ میں شکست دینے کےلئے میدان میں اترےگی، پاکستان بھی مقابلہ کیلئے تیار۔

An exciting and thrilling match can be expected between India and Pakistan. Photo: INN.
ہندوستان اور پاکستان کے درمیان دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلے کی امید کی جا سکتی ہے۔ تصویر: آئی این این۔

ملک میں چل رہی میچ کے بائیکاٹ مہم کے درمیان اتوار کو دبئی میں ہندوستان اور پاکستان کے درمیان ایک ہائی وولٹیج مقابلہ کھیلا جائے گا۔ عام طور پر دونوں ممالک کے درمیان میچوں کے تعلق سے زبردست جوش و خروش اور بحث ہوتی ہے لیکن اس بار ملک میں جاری بائیکاٹ مہم اور حالیہ حالات کی وجہ سے وہ جوش دیکھنے کو نہیں مل رہا ہے۔ 
کرکٹ کی تاریخ میں دیکھا جائے تو پاکستان کے خلاف ہندوستان کا پلڑا ہمیشہ بھاری رہا ہے اور موجودہ ہندوستانی ٹیم بھی متوازن اور مضبوط نظر آتی ہے۔ ہر شعبے کے کھلاڑی اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔ سرحد پر گزشتہ چند مہینوں میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے سبب اس میچ کے تعلق سے کسی قسم کی اضافی تشہیر نہیں ہوئی ہے۔ تاہم کھلاڑیوں اور ٹیم انتظامیہ کے لئے یہ مقابلہ بہت اہم ہے کیونکہ تقریباً ۴؍ ماہ بعد ہندوستان میں ہونے والے ٹی۔ ۲۰؍ ورلڈ کپ کی تیاریوں کے لحاظ سے اسے ایک بڑے پریکٹس میچ کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔ 
دلچسپ بات یہ ہے کہ کئی برسوں میں پہلی بار ہندوستان۔ پاکستان کرکٹ میچ میں وہ جنون اور جوش کی کمی دکھائی دے رہی ہے، جو عام طور پر اس روایتی رقابت کا لازمی حصہ رہا ہے۔ اس کے باوجود دونوں ممالک کے کروڑوں مداحوں کی نظریں اس مقابلے پر مرکوز رہیں گی۔ 
واضح رہے کہ ہندوستان اور پاکستان کے میچ میں کچھ خاص ہوتا ہے۔ دن بھر جوش و خروش آہستہ آہستہ بڑھتا ہے اور جب تک کھلاڑی میدان میں اترتے ہیں، ماحول امیدوں سے بھر جاتا ہے۔ اتوار کی شام دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں شائقین ایک بار پھر روایتی حریفوں کے درمیان سنسنی خیز مقابلے کے گواہ بنیں گے اور یہ میچ مہارت اور حوصلے سے بھرا ہونے کا وعدہ کرتا ہے۔ دنیا بھر کے کرکٹ شائقین کی ہندوستان اور پاکستان کے درمیان ہونے والے میچ پر نگاہیں ہوں گی اور انہیں ایک دلچسپ، سنسنی خیز اور اعصاب شکن مقابلہ دیکھنے کو مل سکتا ہے۔ ایشیا کپ میں ہندوستان اور پاکستان کے درمیان اب تک ۱۹؍مقابلے ہوئے ہیں جن میں سے ٹیم انڈیا نے ۱۰؍میچ جیتے ہیں جبکہ ۶؍میں اسے شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ ۳؍میچ کے نتیجے نہیں آئے تھے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK